ڈاکٹر عظمان طارق نے آیم آر سی ایس کے امتحانات میں تاریخ رقم کردی

دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانیوں کے لئے خوشی خبر، کیونکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ڈاکٹر محمد عظمان طارق نے انگلینڈ کے رائل کالج آف سرجنز کے ’ ایم آر سی ایس ‘ کے امتحان میں 93 فیصد نمبر حاصل کرتے ہوئے پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب شہر رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد عظمان طارق ناصرف پاکستان کی تاریخ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ڈاکٹر ہیں بلکہ رائل کالج آف سرجنز کی تاریخ میں 93 فیصد نمبرز کے ساتھ امتحان پاس کرنے والے پہلے شخص ہیں۔

Image Source: Facebook

ایم آر سی ایس کا امتحان کیا ہے؟ رائل کالج آف سرجنز گریٹ بیٹن اینڈ آئرلینڈ کے 4 کالجز سال میں دو مرتبہ ان امتحانات کا انعقاد کرواتا ہے، جن میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز اور سرجنز شرکت کرتے ہیں۔ ان امتحانات کی اہمیت کا اندازہ محض اس بات سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ ہر امتحان میں دنیا سے تقریباً 78 ہزار سے 80 ہزار اسٹوڈنٹ حصہ لیتے ہیں، جن میں محض 30 فیصد ہی اسٹوڈنٹ پاس ہوسکتے ہیں۔

ایم آر سی ایس کے حوالے سے مزید بات کریں، تو اس امتحان کی اہمیت اور بھی اس لئے ہے کہ اگر کوئی ڈاکٹر سرجری کی فیلڈ سے وابستہ ہے، اور وہ دنیا میں کہیں بھی جاکر اس کی پریکٹس کرنا چاہتا ہے، تو اسے اس امتحان کو پاس کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر محمد عظمان طارق ان دنوں رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید اسپتال سے جنرل سرجری میں ایف سی پی ایس ٹرینگ کررہے ہیں۔ جبکہ اس باصلاحیت اور بافخر پاکستانی نوجوان ڈاکٹر محمد عظمان طارق کا خواب ہے کہ وہ ناصرف اعلی تعلیم کے لئے برطانیہ جائے اور واپسی آکر اپنے شہر رحیم یار خان میں لیور ٹرانسپلانٹ کا سرجری سینٹر قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ملک اور قوم کی مزید خدمت کرسکیں۔

Image Source: Facebook

واضح رہے ڈاکٹر محمد عظمان طارق جیسے نوجوان ہمارے ملک کا اثاثہ ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں ناصرف پاکستان کے نام کو روشن کیا ہے، اپنی محنت و قابلیت سے یہ بات بھی ثابت کرکے دیکھائی ہے کہ محنت اور لگن سے انسان اپنے ہر خواب کو پورا کرسکتا ہے۔ چنانچہ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ دیگر نوجوان بھی ڈاکٹر محمد عظمان طارق کی تقلید کرتے ہوئے دنیا میں پاکستان کی شناخت بنیں اور ملک اور قوم کا فخر بنیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائنسدان اور محقق عمیر مسعود کو امریکی ادارے لیب روٹ نے “ینگ سائنٹسٹ” کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ امریکی ادارے سے یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے اس نوجوان کو کم نمبروں کی وجہ سے ملک بھر کی یونیورسٹیز نے سال بھر داخلہ تک دینے سے انکار کردیا تھا۔ طالب علم عمیر مسعود اس وقت کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں بائیو ٹیکنالوجی کے چوتھے سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔

جبکہ حال ہی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی اے سی سی اے کی طالبہ زارا نعیم کو دسمبر 2020 میں منعقدہ فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر عالمی انعام یافتہ قرار دیا گیا ہے۔ ہونہار طالبہ نے اس منعقدہ امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
اکاؤنٹنسی کے شعبے میں اے سی سی اے کی کوالیفکیشن کو عالمی معیار تصور کیا جاتا ہے اور دنیا کے 179 ممالک میں تسلیم کیا جاتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago