ایس او پیز کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر فواد چوہدری تنقید کی زد میں

ملک بھر میں ان دنوں کورونا وائرس کی وباء سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد میں ایک واضح اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث ایک بار پھر سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے ساتھ اسمارٹ لاکھ ڈاؤن کی حکمتِ عملی اپنائی جا رہی ہے۔ لیکن اس دوران وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے ایک سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بنیادی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں تنقید کا نشان بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ اور پاکستان کی ابھرتی ہوئی فیشن ڈیزائنر نیسا حسین کی جانب سے فواد چوہدری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں اداکارہ ریشم، حرا مانی اور اداکار سلمان ثاقب عرف مانی سمیت مختلف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

Image Source: Instagram

وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف سے 8 اپریل کو اسلام آباد کے پوش علاقے میں دی جانے والی اس سالگرہ کی پارٹی میں کورونا ایس او پیز کی کافی خلاف ورزی دیکھی گئی، جس میں ناصرف سماجی فاصلے کے فلسفے کی خلاف ورزی ہوئی بلکہ ماسک کے استعمال کو بھی یقینی نہیں بنایا گیا۔

یہاں یہ بات جاننا انتہائی اہم ہے کہ انہوں دنون وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور روالپنڈی میں کورونا وائرس کے کیسز میں کافی اضافہ دیکھا گیا ہے ، اس حوالے سے محض 7 اپریل کو نو اسپتالوں میں 51 کورونا وائرس کے کیسسز رپورٹ ہوئے جبکہ ان میں سے 21 کا تعلق اسلام آباد سے ہی تھا۔ چنانچہ ایسے وقت میں وفاقی وزیر کی جانب سے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد یقیناً حیران کن تھا۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے جس دن وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے جس روز سالگرہ کی پارٹی دی گئی، اس ہی روز اسلام آباد کی میلوڈی مارکیٹ میں ایک ریسٹورنٹ کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا تھا۔ اگرچے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی غلطی محض یہ تھی کہ انہوں ریسٹورنٹ سے باہر 4 سے زائد ٹیبلز لگائی ہوئیں تھیں۔

سوال صاف ظاہر ہے کہ آخر کورونا ایس او پیز کے لیکر دو مختلف روئیے کیوں؟ ایک جانب وزیراعظم، وزراء، قانون نافذ کرنے والے خود عوام سے کورونا ایس او پیز کو فالو کرنے کی تلقین کرتے ہیں، پھر ان ہی کی جانب سے ان ایس او پیز کی خلاف ورزی کیا کھلم کھلا اس تاثر کو مضبوط نہیں کررہا ہے کہ ملک میں ایک نہیں دو قوانين ہیں، کیا طاقتور اور کمزور کے لئے قانون میں کوئی فرق ہے؟

Image Source: Instagram

یہی وجہ ہے کہ جوں ہی سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویریں سوشل میڈیا ہر وائرل ہوئیں، عوام کی جانب سے ناصرف شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بلکہ کئی سوالات بھی کھڑے کئے، کیوں اس ہی روز ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا؟ عام عوام کے لئے اتنی پابندیاں کیوں پھر؟ کیا یہ تقریب اعلیٰ حکام کی نظر نہیں گزری؟

خیال رہے ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حکومت کی جانب سے عوام کو ایس او پیز کو فالو کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے لیکن خود حکومتی شخصیات اس کو کتنا فالو کررہی ہیں، فواد چوہدری کی تقریب کوئی پہلی مثال نہیں ہے، اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھی کورونا مثبت ہونے کے باوجود بنی گالا میں ایک میٹنگ کی صدارت کی تھی۔

یہاں عوام سے محض یہی درخواست ہے کہ کون کورونا ایس او پیز کو فالو کر رہا ہے، یہ مت دیکھیں، ہمیں ان ایس او پیز کو لازمی فالو کرنا ہے، کیونکہ ہماری صحت ہمارے ہاتھوں میں ہے، کیوں صحت سے بڑھ کر اس دنیا میں کچھ نہیں ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago