ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کرگئے


0

رکن قومی اسمبلی، ٹی وی میزبان اور معروف مذہبی اسکالر عامر لیاقت حسین 49 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو ان کی طبیعت خرابی کی اطلاع دی۔ عامر لیاقت کے ملازم کے مطابق ان کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کافی دیر تک کھٹکھٹاتے رہے جب دروازہ زبردستی کھولا گیا تو عامر لیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے۔ ملازم نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی اور ان کے دل میں تکلیف ہورہی تھی، ہم نے رات کو ہی انہیں اسپتال لے جانے کا کہا مگر انہوں ںے منع کر دیا تھا، بتایا گیا کہ ان کے کمرے سے گزشتہ روز چیخنے کی آوازیں بھی آئیں۔

Image Source: Twitter

عامر لیاقت حسین کو ان کے گھر خداداد کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں ان کے اہلخانہ بھی موجود تھے۔ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ انہیں مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا جب کہ پولیس کا موقف ہے کہ موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا، فی الحال ان کا گھر سیل کرکے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

aamir-liaquat-biography-parhlo.com
Image Source: Twitter

واضح رہے کہ انتقال سے پہلے عامر لیاقت اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹیٹس کے ساتھ پرانے گانا شیئر کررہے تھے۔ کچھ عرصے سے ان کی نجی زندگی شدید مسائل سے دوچار تھی اور ان کی تیسری شادی کا اختتام بھی طلاق پر ہوا تھا۔ عامر لیاقت نے پہلی شادی ڈاکٹر بشریٰ سے کی تھیں، جن سے انہیں دو بچے ایک بیٹا ایک بیٹی بھی ہیں، جن کی عمریں 20 سال سے زائد ہیں۔ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020ء میں تصدیق کی تھی کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔

Image Source: Twitter

عامر لیاقت نے دوسری شادی ماڈل و اداکارہ طوبیٰ انور سے جولائی 2018ء میں کی تھی جو ان سے کئی سال کم عمر تھیں اور دونوں کی شادی 4 سال سے بھی کم عرصے تک چلی۔ گزشتہ سال فروری میں طوبیٰ انور نے تصدیق کی تھی کہ انہوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی ہے تاہم عامر لیاقت مسلسل اس کی تردید کرتے رہے۔

انہوں نے تیسری شادی فروری 2022ء میں بہاولپور کی 18 سالہ لڑکی دانیہ شاہ سے کی تھی، جنہوں نے رواں ماہ مئی کے آغاز میں خلع کے لیے وہاں کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔دانیہ شاہ کی جانب سے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کے بعد عامر لیاقت نے ان کی مبینہ آڈیو لیک کیں تو دانیہ شاہ نے بھی عامر لیاقت کی مبینہ آڈیو اور ویڈیوز لیک کردیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی لگائے تھے۔بعد ازاں ، عامر لیاقت نے اپنی ہار تسلیم کرتے ہوئے دانیہ شاہ سے معافی مانگتے ہوئے پاکستان چھوڑ جانے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے ملک چھوڑنے کی تاریخ نہیں دی تھی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی پر مبارکباد

یاد رہے کہ عامرلیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ وہ مشرف دور میں وزیرمملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format