کامیڈی کنگ عمر شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے وزیراعظم سے اپیل


0

تفریح و مزاح سے کروڑوں چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے کامیڈی کے بے تاج بادشادہ ، معروف لیجنڈ اداکار ومیزبان عمر شریف نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کی درخواست کر دی، لیجنڈری اداکار طویل عرصے سے علیل ہیں۔

عمر شریف وہ نام جن کی اداکاری سے بے ساختہ قہقہوں کا طوفان سا آجاتا تھا، ٹی وی، اسٹیج ایکٹر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف اور پروڈیوسر یہ تمام صلاحیتیں عُمر شریف کی شخصیت کی پہچان رہی ہیں۔ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر کامیڈی کنگ عُمر شریف کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے نظر آئے تھے، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود تھے، ان کے چہرے پر داڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی تھی۔ یہ وائرل تصویر مداحوں کو افسردہ کر گئی تھی۔

This image has an empty alt attribute; its file name is umer-sharee-1.jpg.webp

اب خبریں یہ ہیں کہ اسٹیج آرٹسٹ عمر شریف کی صحت کافی خراب ہے، لہذا اس حوالے سے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ انہیں بہتر علاج کے لئے بیرون ملک بھیجا جائے۔ ساتھ ہی ٹی وی اینکرپرسن وسیم بدامی نے بتایا کہ انہوں نے عمر شریف کی ایک نجی اسپتال میں عیادت کی ہے، جہاں انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں منتقل کیا گیا ہے۔

س موقع پر وسیم بادامی نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے عمر شریف کو مخصوص طبی طریقہ کار سے گزرنے کے لیے صرف دو سے تین ہفتے کا وقت دیا ہے۔ تاہم یہ طریقہ کار پاکستان میں نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ اگر عمر شریف کو 15 سے 20 دن کے اندر بیرون ملک علاج کے لیے نہیں بھیجا گیا، تو ان کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ ،عمر شریف کے اہلخانہ نے ٹی وی اینکر وسیم بادامی کو بتایا کہ عمر شریف کا طبی طریقہ کار جرمنی ، امریکہ اور سعودی عرب میں کیا جا سکتا ہے۔ البتہ ، وہ متعدد وجوہات کی بنا پر امریکہ کو ترجیح دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی مواصلات ڈاکٹر شہباز گل نے جمعرات کو کہا کہ اب سے وفاقی حکومت عمر شریف کے طبی علاج کے لیے اقدامات کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہم عمر شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہیں، جع کچھ حکومت کرسکے گی، وہ کرے گی، وہ وزیراعظم عمران خان کو خود عمر شریف کا پیغام دیں گے، اور جن 3 ممالک میں ان کا علاج ممکن ہے، وہ وہاں بذات خود رابطہ کریں گے۔

ٍڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ ہم سعودی عرب اور جرمن سفارتخانے سے رابطہ کرکے اقدامات اٹھائیں گے، امریکا سے بھی کریں گے لیکن یہ دونوں ملک قریب ہیں، تو معاملات جلدی ہو جائیں گے’۔

واضح رہے عمر شریف کی علالت پر گزشتہ کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ،رواں برس جولائی میں بھی ان کے اور ان کی تیسری اہلیہ کے درمیان جائیداد کے تنازع کے وقت بھی اداکار کو وہیل چیئر پر دیکھا گیا تھا اور انہیں بیمار حالت میں دیکھ کر مداح کافی پریشان ہوگئے تھے۔

یاد رہے عمر شریف نے ٹی وی، اسٹیج اداکار، کمپیئر، فلم ڈائریکٹر، کمپوزر، شاعر، مصنف، پروڈیوسر غرض تمام ہی شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں: سعود اور جویریہ تم لوگوں کو مجھ سمیت تمام چھوٹے ملازمین کی بد دعا ہے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں 19 اپریل 1955 میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا۔ ان کا مشہور معروف اسٹیج ڈرامہ بکرا قسطوں پر ایک ایسا ڈرامہ ہے جو بے انتہا مشہور ہوا اور شاید ہی پاکستان میں کسی اسٹیج ڈرامے کو اس قدر مقبولیت ملی ہو۔ اس ڈرامہ کی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ بھارت کی کئی فلموں میں اس کے مکالمے بھی ادا کیے گئے، اس ڈرامے کے چار حصے بنائے گئے جو وقفے وقفے سے تھیٹر پر پیش کیے گئے۔

عمر شریف کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے پناہ خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *