لڑکوں کو لڑکیوں کے بھیس میں ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس


0

چند دن پہلے پنجاب کے شہر حاصل پور کے نجی کالج کی سالانہ تقریب ایک نجی شادی ہال میں منعقد کی گئی۔ اس تقریب کی ویڈیوز منظر عام پر آئیں تو دیکھا گیا کہ کالج کے طالبعلم اور اساتذہ ایک ساتھ بھارتی گانوں پر ڈانس کرتے نظر آئے۔ جبکہ کچھ ویڈیوز میں چند طالبعلموں کو خواتین کے گیٹ اپ میں ڈانس کرتے دیکھا گیا جن کے ڈانس پر دیگر ساتھی طالبعلموں اور اساتذہ نے مل کر نوٹ نچھاور کئے۔

کالج کی سالانہ تقریب کی ویڈیوز جب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو خواتین کے کپڑوں میں ملبوس ان لڑکوں کو ڈانس کرتا دیکھ کر پہلے تو صارفین یہی سمجھتے رہے کہ یہ طالبات ہیں لیکن ایسا نہیں تھا کیونکہ مزید ویڈیوز سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ یہ لڑکیوں کے بھیس میں لڑکے ہیں۔

Image Source: Screengrab

ادھر ان ویڈیوز کے وائرل ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حاصل پور کالج میں ہونے والی اس تقریب میں غیراخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے  کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کر دیا۔ عثمان بزدار  کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹر کالجز نے کہا کہ ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں، غیراخلاقی مواد پایا گیا تو سخت کارروائی کریں گے۔

تعلیمی اداروں اور جامعات کا مقصد اعلیٰ تعلیم وتحقیق کو فروغ دینا، ذہن سازی کرنا ہے اور ان کی حدود میں یہی امور انجام پانے چاہئیں۔ لیکن افسوس کہ بعض جامعات میں غیر اخلاقی رویے، بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ سوشل میڈیا پر ناچ گانے کی ترغیب دینے والی مختلف ایپلی کیشنز بھی ہیں جس نے ہماری اقدار، نسلِ نو کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ ضروت اس امر کی ہے کہ والدین، اساتذہ بچوں کو تعلیمی اداروں کی حدود وقیود سے آگاہ کریں، ان کی بہتر انداز میں تربیت کریں اور اساتذہ کی بھی ذمّے داری ہے کہ وہ معاشرے میں پھیلتی عریانی، فحاشی پر قابو پانے کے لیے طلبہ کی بہتر انداز میں رہنمائی کریں۔

مزید پڑھیں: مارننگ شو میں ڈانس نہ کرنے پر مہمان کامیڈین پر برس پڑے

علاوہ ازیں ،گزشتہ دنوں بھی خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے مالم جبہ میں مقامی مرد و خواتین سیاحوں جن کا تعلق پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں سے تھا، کی ڈانس پارٹی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی جس میں مرد و خواتین نے ناچ گانےکرنے کے ساتھ کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی تھی۔ سیاحتی مقام پر اس طرح کے نازیبا ڈانس پارٹی کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید تنقید کی گئی جس پر مقامی پولیس حرکت میں آئی اور ہوٹل ملکان کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *