بزرگ ساس کو تشدد کا نشانہ بنانے کا ایک اور دردناک واقعہ


0

ہم ایک مشرقی معاشرے کا حصہ ہیں، جہاں رشتوں کی آپس میں بڑی قدر اہمیت ہوتی ہے، بڑوں کا احترام اس معاشرے کی خوبصورتی تصور کیا جاتا ہے جبکہ آپس میں میل جول اور بھائی چارگی اہم جز مانا جاتا ہے لیکن افسوس ہمارے معاشرے کا یہ حسن اب وقت گزرنے کے ساتھ ماند پڑھتا جا رہا ہے۔ عدم برداشت کے معاملات اب اپنی حدوں کو عبور کرتے جارہے ہیں۔ جس کی حالیہ مثال سوشل میڈیا کی وائرل ویڈیو، جس میں ایک خاتون اپنی ضعیف ساس کو ہولناک تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ظلم و بربریت کا ایک اور دردناک واقع، جہاں ایک خاتون کی جانب سے اپنی بوڑھی اور بےبس ساس کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کی جانب سے شئیر کی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بزرگ خاتون جو صوفے پر بیٹھی ہیں اور ان بہو جو پاس ہی ان کے کھڑی ہیں، دونوں کے درمیان کچھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور پھر بہو اپنے غصے پر قابو نہ رکھتے ہوئے، ساسس کو ناصرف تشدد کا نشانہ بناتی ہے بلکہ انہیں انتہائی برے انداز میں گھسیٹتی بھی ہیں۔ اس بیچ دونوں کے درمیان گالم گلوچ بھی ہوتی سنی جاسکتی ہے۔

Image Source: Screengrab

یہ تمام منظر گھر کی پوتی کے سامنے ہو رہا تھا، جس پر اس سے رہا نہیں گیا اور پھر اس نے مداخلت کی کوشش کی اور دونوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے کی ہر ممکن کرتی دیکھائی دی۔ یہ واقعہ کراچی کے کونسے علاقے میں رونما ہوا اور لڑنے والی خواتین کون ہیں، اس کی تصدیق تاحال اب تک نہیں ہو سکی ہے۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا پے کہ جہاں مشرقی معاشرے کی بےشمار خوبیاں ہیں، وہیں اس میں چند خرابیاں بھی ہیں۔ کچھ رشتوں کو جدی پشتی طنزیہ جملوں اور مذاق کا عنصر دے کر ان کے منفی تاثر کو بڑھایا گیا ہے۔ جیسے اگر پھوپھو کو ہمیشہ لڑائی جھگڑے کا باعث کہنا، ساس کو میم میخیں نکالنے والی شخصیت کے طور پر پر پیش کرنا اور کہیں نانند کو گھر کا ماحول خراب کرنے والی کہنا وغیرہ وغیرہ۔ یہ تمام تاثرات بنانے کے بعد ہم کیسے امید رکھ سکتے ہیں، کہ گھروں میں پیار ومحبت پیدا ہوگی؟ جب کسی نے ہمیشہ منفی ذکر سنا ہوگا، تو چھوٹی سی نوک جھونک اس کی منفی سوچ کو پختہ کرنے کا باعث بنتے ہیں اور نتیجہ پھر اس طرح کے واقعات کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

خیال رہے ایسا ایک اور واقعہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں ہی دیکھا گیا تھا، جہاں ایک خاتون اپنی ساس کو شوہر کی غیر موجودگی میں تشدد کا نشانہ بناتی ہیں، جس پر گھر کی ملازمہ اس پورے منظر کی ویڈیو بنا کر گھر کے مالک کو دیکھاتیں ہیں، جس پر وہ اپنی بیوی کے خلاف کیس دائر کرتے ہیں۔

یقیناً یہ واقعہ بحیثیت انسان اور مسلمان ہمارے لئے افسوس کی بات ہے، اس سے قبل سوشل میڈیا پر زوبیا میر کی جانب سے اپنے بھائی ارسلان میر کی ایک ویڈیو شئیر کی گئی تھی، جس میں دیکھا گیا تھا کہ وہ اپنی والدہ کو انتہائی وحشیانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ارسلان کی اہلیہ اس دوران اپنے شوہر کو روکنے کے بجائے شوہر کو مزید تشدد کرنے پر اکسا رہی تھیں۔ بعدازاں وہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس پر قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر حرکت میں آئے تھے اور ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا تھا۔ تاہم والدہ کی جانب سے بیٹے کو معاف کردیا گیا تھا اور جس پر دونوں کی جانب سے اکھٹے ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *