لاہور میں بیٹی نے محبت کے خاطر سگی ماں کو قتل کردی

لاہور میں پیش آیا ایک انسانیت سوز واقعہ جہاں گونگی بہری بیٹی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر سگی ماں کو بےرحمی کے ساتھ قتل کردیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک گھر سے 48 سالہ بسم اللہ بی بی کی لاش ملی۔ تاہم اس موقع پر گھر میں 20 سالہ بیٹی فجر موجود نہیں تھی۔ چنانچہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا۔

Image Source: The federal

ابتدائی طور پر پولیس کی جانب سے جب کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ بسم اللہ بی بی کی بیٹی فجر قتل کی رات گھر پر موجود نہیں تھی۔ تاہم اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں دیکھا گیا کہ فجر کسی شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جلدی جلدی میں کہیں جاری ہے۔

تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ فجر نامی لڑکی نے ہی اپنی والدہ بسم اللہ بی بی کو اپنے اشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا، البتہ دونوں مجرمان قتل کرنے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر جاکر چھپ گئے تھے۔

Image Source: Twitter

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دونوں مجرمان کی تلاش کا آغاز کیا گیا جس میں دنوں مجرمان کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ جس میں پولیس نے مجرمان سے تفتیش کا آغاز کیا، دوران تفتیش 20 سالہ بیٹی فجر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ والدہ کا قتل اس نے ہی کیا ہے۔

یہاں یہ بات انتہائی غور طلب ہے کہ مجرمہ فجر بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے، تفتیش کے دوران ملزمہ نے اپنا اعترافی بیان اشاروں کی مدد سے دیا ۔ فجر کے اعترافی بیان کے مطابق اس نے اپنی والدہ کے پہلے تو سر پر ہتھوڑا مارا پھر اس کے بعد اس نے چھری پیٹ میں ماری۔ جس سے والدہ موقع پر ہلاک ہوگئیں۔

اس حوالے سے مزید جانئے: کوئٹہ میں ڈاکٹر مسیحا کے بجائے اعضاء کے سوداگر بن گئے

اس ہی دوران تفتیشی بیان میں فجر نے مزید بتایا کہ جس شخص کے ساتھ وہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوئی تھی، اس کا نام عظیم ہے، دونوں ایک ساتھ پڑھا کرتے تھے، اس ہی دوران دونوں میں محبت ہوگئی۔ جس کے بعد دونوں ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے تاہم لڑکی کی والدہ بسم اللہ بی بی اس رشتے پر نہ مانیں۔ جس کے بعد فجر نے والدہ کو قتل پلان بنایا۔ خیال رہے عظیم بھی بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے۔

واضح رہے جمعرات کو پولیس کی جانب سے بسم اللہ بی بی کے بیٹی فجر کو گرفتار کیا، جس کے بعد اس نے دوران تفتیش والدہ کے قتل کا اعتراف کیا۔ جس پر پولیس کی جانب سے والدہ کے قتل کے اعتراف کے بعد ملزمہ کے خلاف چلان تیار کرلیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago