بولی ووڈ کی مدر آف کوریوگرافر سروج خان انتقال کرگئی


0

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف کوریوگرافر سروج خان ممبئی میں 71 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور و معروف ڈانس کوریوگرافر سروج خان آج صبح حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ممبئی کے نجی گرونانک اسپتال میں انتقال کرگئیں۔ 71 سالہ سروج خان شوگر اور دل کے آرزے میں مبتلا تھیں، جبکہ سروج خان کو کچھ روز قبل سانس میں تکلیف پیش آنے پر اسپتال میں علاج کی خاطر منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی ہوا تھا جو منفی آیا تھا۔ جبکہ ان کے انتقال کی تصدیق ان کی بیٹی سکینہ خان نے خود کی۔

سروج خان 1948 میں بھارت کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئیں ان کا اصل نام نرملا ناگ پال تھا جبکہ انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا اور انتہائی کم عمر میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کے طور پر کام کا اغاز کیا۔ جس کے بعد انہوں نے ڈانس کے پروفیشن میں خوب نام کمایا۔ انہوں نے اپنے پورے فلمی کیرئیر میں تقریباً 2 ہزار کے قریب گانوں کی کوریوگرافی کی جس کے باعث سروج خان کو بولی ووڈ انڈسٹری میں “مادر آف کوریوگرافی” کہا جاتا ہے۔ جبکہ بطور ایک کوریوگرافر سروج خان کی پہلی فلم سن 1974 میں “گیتا میرا نام ” تھی، جو اس دور کی چند کامیاب ترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے ۔ ساتھ ہی سروج خان کو ان کی بہترین خدمات کے عوض بھارتی حکومت کی جانب سے تین بار نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

بولی ووڈ کی کئی مشہور فلموں کے یادگار مقبول ترین گانون میں ہونے والے ڈانس کے پیچھے سروج خان کی ہی کوریوگرافی ہوا کرتی تھی۔ جن میں بولی ووڈ کی مشہور اداکارہ سری دیوی کے گانے “ہوا ہوا” سے لیکر مادھوری ڈکشت اور ایشوریا رائے بچن کے مشہور گانے “ڈولا سے ڈولا” اور مادھوری ڈکشت کے مقبول گانے “ایک دو تین ” کے پیچھے سروج خان کی ہی کوریوگرافی ہے۔

سروج خان کی موت کی خبر نے جہاں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا ہے وہیں ان کے ساتھ کام کرنے والے مشہور بولی ووڈ اسٹارز بھی ان کی موت پر کافی افسردہ ہیں جس کا اظہار وہ مختلف انداز میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کررہے ہیں۔

سروج خان نے محض تیرہ برس کی عمر میں اپنے ڈانس استاد سوہن لال سے شادی کرلی تھی جبکہ یہ شادی جلد ہی ناکام ہوگئی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے سال 1975 میں مسلمان انڈسٹریلسٹ سردار روشن خان سے شادی کرلی تھی۔ انہوں نے اپنے لواحقین میں ایک بیٹا حامد خان اور دو بیٹیاں حناء خان اور سکینہ خان کو چھوڑا ہے۔

یاد رہے سال 2020 اب تک بولی ووڈ انڈسٹری کے لئے کافی خراب رہا ہے۔ بولی ووڈ انڈسٹری نے حالیہ کچھ مہینوں میں عرفان خان، شیشی کپور، سوشانت سنگھ راجپوت اور اب سروج خان کو کھویا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *