اسٹاک ایکسچینج حملے میں استعمال گاڑی ٹی وی ڈرامے میں نظر آئی


0

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے کی تحقیقات کے دوران ایک دلچسپ موڑ سامنے آگیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی نجی ٹی وی چینل پر چلنے والے ڈرامے میں نظر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں تھیں کہ بدھ کی رات ایک نجی ٹی وی چینل پر ایک ڈرامے کی قسط نشر ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے لئے جو گاڑی استعمال کی وہی گاڑی اس ڈرامے میں بھی موجود ہے۔

واضح رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دہشتگردوں نے حملے کی غرض سے ایک نیلے رنگ کی ٹویوٹا کرولا کار استعمال کی تھی جس کا نمبر بی اے پی 629 اور ماڈل سال 2013 کا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے میں بھی یہی گاڑی موجود ہے ساتھ ہی اس ڈرامے کے جس سین میں یہ گاڑی دیکھائی گئی ہے، وہ سین کراچی کے مشہور ہل پارک میں شوٹ کیا گیا ہے البتہ یہ اس ڈرامے کی 33 ویں قسط بتائی جارہی ہے۔

لہذا اس ہی سلسلے میں تحقیقاتی اداروں کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اور ڈرامے کی ٹیم سے تفتیش شروع کردی ہے تاکہ یہ بات معلوم کی جاسکے کہ ڈرامے کا یہ سین ڈرامہ انتظامیہ کی جانب سے کب شوٹ کیا گیا تھا۔ جس سے اس بات کو جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ یہ گاڑی آخر وہاں کیا کررہی تھی۔

جبکہ دوسری جانب تحقیقات میں یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی غرض سے استعمال ہونے والی ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔ جس کے بعد تحقیقاتی اداروں کی جانب سے اس کار شوروم پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں سے دہشتگردوں نے یہ گاڑی خریدی تھی۔ چھاپے کے دوران تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے شوروم مالک سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی تھی، جس پر شوروم مالک نے گاڑی کی ملکیت سے منسلک دستاویزات تحقیقاتی اداروں کو مہیا کئے تھے۔

یاد رہے پیر کے صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشتگردوں نے حملہ کیا اور عمارت کی داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ تاہم حملے کو وہاں پر موجود پولیس اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے گارڈز نے ناکام بنادیا تھا۔ جبکہ چاروں دہشتگردوں کو محض 8 منٹ کے مختصر سے ہی دورانیے میں مار دیا گیا تھا۔ ساتھ ہی اس واقعے میں ایک پولیس اے ایس آئی اور تین سیکیورٹی گارڈز سمیت 7 افراد نے جام شہادت نوش کی تھی۔ البتہ اس واقعے کی ذمہ داری راء فنڈد کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *