پاکستان کی کم عمرترین لکھ پتی لڑکی کا کاروبار کیا ہیں؟ جانئے


0

کہتے ہیں اچھا اور برا وقت انسانی کی زندگی کا حصہ ہیں، انسان کو محض ایک بار حوصلہ پیدا کرنا ہوتا ہے، پھر مسائل کتنے ہی بڑے اور زیادہ ہوں، انسان ان کا مقابلہ بہتر انداز میں کرسکتا ہے۔

ایسی ہی ایک کہانی 18 سالہ پاکستانی لڑکی بسمہ خان کی ہے، جس نے مشکل ترین دور میں عیدی کے پیسے جوکہ محض 6 ہزار روپے تھے ان سے ایک کاروبار کا آغاز کیا اور آج اپنی محنت کے بوتے پر پاکستان کی پہلی کم عمر ترین لکھ پتی لڑکی ہے

تفصیلات کے مطابق 18 سالہ بسمہ خان اپنا ایک ذاتی کیریئر اور فیشن برانڈ ہے، جسے وہ خود اکیلے چلاتی ہے، یہی نہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ ایک ریپ سنگر بھی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے یوٹیوب پر اپنا ایک چینل بھی بنایا ہوا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی زندگی کا خلاصہ کرتے ہوئے بسمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ محض 17 برس کی تھیں جب ان کے والدین کے مابین علحیدگی ہوئی، یہ ان کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ اور مشکل ترین دور تھا، پریشانیوں میں اچانک بےپناہ اضافہ ہوچکا تھا تاہم ان کے پاس اس وقت دو راستے تھے، ایک تو یہ کہ ان پریشانیوں میں گھری راہوں اور اپنی باقی زندگی گزاروں یا پھر ہمت کروں اور اپنے جیسی زندگی گزارنے والوں کے لئے مثال بن جاؤں۔ میں نے پھر ہمت کرکے دوسرے راستے کو منتخب کرلیا۔

اس سلسلے میں انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنا ایک ہیر کئیر برانڈ شروع کیا، دل میں امید تھی کہ میں سلیبریٹیز تک پہنچ جاؤں گی لیکن میرے پاس اتنے پیسے موجود نہیں تھے، میں ایک معمولی سی چند ہزار سبسکرائبر رکھنے والی یوٹیوبر تھی، جبکہ کاروبار کا آغاز بھی عیدی کے پیسے جمع کرکے کیا۔ صرف 6 ہزار روپے سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا، جوکہ ایک 17 سالہ لڑکی کے لئے آسان نہیں تھا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بسمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مردوں سے گھرے اس معاشرے میں جہاں ہر کوئی میرے غیر تجربہ کار ہونے کاو فائدہ اٹھانا چاہتا تھا جبکہ میں نہیں جانتی تھی اس سے مقابلہ کیسے کرتے ہیں، اس دوران میں نے بہت کچھ سہا، پورے سفر میں بہت کچھ سیکھا، بعدازاں میں نے اتنا پیسہ کمانا شروع کیا، پھر اس ہی پیسوں کو خود پر خرچ کرنا شروع کیا، اپنے تمام تعلیمی اخراجات کو آٹھائے اور محض 5 ہزار روپے میں معاشی طور پر خود مختار ہوگئی تھی۔

بسمہ خان نے کاروبار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پیسے کو دوبارہ انویسٹ کیا، اپنا خود کا برانڈ لانچ کیا، اس دوران خود جیکٹس کو ڈیزائن اور پرنٹ کیا کرتی تھیں، یہ ایک بہت چھوٹی سطح پر شروع کئے جانے والا کاروبار تھا، جس میں صرف 2 ہفتوں میں میرا سارہ اسٹاک فروخت ہوگیا تھا۔ اس کے بعد پھر میں نے اپنے ہیئر کئیر برانڈ میں مزید پیسہ لگایا، اس کی مارکیٹنگ کروائی، ڈیجیٹل پبلک ریلیشنز سے میرے بنائے ہوئے میجیک ہیئر آئل کی سیل میں تھوڑے عرصے کے دوران ہی تیزی سے اضافہ ہوگیا۔

اپنی آمدنی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بسمہ خان نے بتایا کہ صرف اپنے ہیئر آئل کی آمدنی سے وہ 9 لاکھ روپے کما لیتی ہیں، اس دوران شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، دو کاروبار ہیں انہیں ایک وقت میں چلانا کافی مشکل ہیں لیکن سب بہت ہی اچھے سے ہو رہا ہے۔

View this post on Instagram

I chill harder than you party?

A post shared by Bisma Alam Khan Yousafzai (@bismakhannn) on

بسمہ خان نے اپنی زندگی میں تمام کامیابیوں کا سہرا اپنے والدین کو دے دیا ہے، والدین نے مجھے زندگی میں ہر موڑ پر سپورٹ کیا ہے، آج جو بھی ہوں اپنے والدین کی وجہ سے ہوں۔

واضح رہے بسمہ خان ایک ریپ گلوکارہ بھی ہیں، یوٹیوب پر ان کا اس حوالے سے ایک چینل بھی ہے، جہاں وہ اپنے ریپ سانگز کیا کرتی ہیں، جوکہ عوام میں کافی مقبول ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *