مشہور ٹی وی میزبان وقار ذکاء کرپٹو کرنسی انفلوئنسر ایوارڈ کیلئے نامزد

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار وقار ذکاء کو جزائر کیمین میں قائم ملٹی نیشنل کمپنی بائنس نے ایوارڈ کے لئے نامزد کردیا ہے۔ برطانیہ کے زیر انتظام جزائر کیمین کی کمپنی بنانس کو بٹ کوائن سمیت دیگر ڈیجیٹل کرنسیز کی خرید و فروخت کے حوالے سے سب سے بڑی کمپنی مانا جاتا ہے۔ یہ کمپنی اسٹاک ایکسچینج کی طرح آن لائن کام کرتی ہے اور اردو ،عربی سمیت متعدد زبانوں میں خدمات فراہم کررہی ہے۔

مذکورہ کمپنی نے 25 جون کو “بنانس انفلوئنسر ایوارڈز 2021” کی نامزدگیاں کا اعلان کیا، جس میں پاکستانی سوشل میڈیا و ٹی وی اسٹار وقار ذکاء بھی شامل ہیں۔ کمپنی نے اپنی ٹوئٹ میں تمام نامزد افراد کے نام ٹوئٹ کرتے ہوئے لوگوں کو آن لائن فارم کے ذریعے اپنے پسندیدہ شخص کو ووٹ دینے کی اپیل کی جس کے بعد ٹوئٹر پر درجنوں افراد نے ان کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہی مذکورہ ایوارڈ جیت جائیں گے۔

Image Source: Facebook

خیال رہے کہ متنازع ریئلٹی شوز سے شہرت حاصل کرنے والے وقار ذکاء پاکستان میں کریپٹو کرنسیز کے سب سے بڑے حامی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ تو وہ کسی کرپٹو کرنسی کمپنی کے عہدیدار ہیں اور نہ ہی بظاہر ان کے پاس اتنا سرمایہ ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کی بھاری مقدار میں خرید و فروخت کریں لیکن اس کے باوجود وہ خود کواس کا ایکسپرٹ قرار دیتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل کرنسی پر ہی بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہی نہیں کریپٹو کرنسیز کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر بھی ان کی گہری نظر ہے اور انہوں نے فیس بک پر ایک گروپ بھی قائم کیا ہوا ہے جہاں وہ نوجوانوں کو کریپٹو کرنسیز میں انسویسمنٹ کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کرتے ہیں ۔ نیز سوشل میڈیا پر بھی وہ وقتاً فوقتاً کرپٹو کرنسی کے قیمتوں کے بارے میں نت نئے دعوے کرتے نظر آتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا نام ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ بن جاتا ہے۔

Image Source: Facebook

اسی حوالے سے حال ہی میں جب عالمی سطح پر اچانک بڑی کرنسیز میں مندی کی صورتحال دیکھی گئی اور بٹ کوائن، ایتھرئم، بی این بی اور دیگر نامور کریپٹو کیسز کی قیمتوں میں محض 24 گھنٹوں کے دوران 30 فیصد تک کمی ہوئی تواس غیر متوقع صورتحال پر کئی پاکستانیوں کو بھی ہزاروں ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا جس پر عوام نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ جبکہ رواں برس مئی میں بھی وہ اپنی ٹوئٹس کے ذریعے یہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ اگر انہیں ملک کا وزیر اعظم بنادیا جائے تو وہ پاکستان کا تمام قرض کرپٹو کرنسی کے ذریعے اتار دیں گے۔

دیکھا جائے تو دنیا میں اس وقت بٹ کوائن سمیت کئی طرح کی ڈیجیٹل کرنسیاں موجود ہیں لیکن ایسی کرنسیز کو بہت زیادہ ممالک میں قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اور ڈیجیٹل کرنسی کی مانگ کو دیکھتے ہوئے ممالک آہستہ آہستہ کرپٹو کرنسیز کے استعمال کی اجازت دے رہے ہیں۔ البتہ پاکستان میں کرپٹو کرنسیز کو تاحال کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے لیکن اسٹیٹ بینک اشارہ دے چکی ہے کہ وقت و حالات کو دیکھتے ہوئے پاکستان بھی اپنی ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرا سکتا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

7 days ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 week ago

وفاقی وزیر نے پاکستان کی قومی ویسٹ واٹر ماحولیاتی نگرانی کی حکمتِ عملی اور جینومکس ڈیش بورڈ کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…

3 weeks ago

ویزا اسٹڈی:  %82پاکستانی صارفین خریداری کے لیے AI استعمال کرتے ہیں، لیکنچیک آؤٹ کے وقت اعتماد ‏فیصلہ کن

• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے  آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…

2 months ago

برٹش کونسل پاکستان اور ہمنوا کے اشتراک سے عربی گیت ’’ایسیکتا‘‘ کی رونمائی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…

2 months ago