بھارتی وزیراعظم کا سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط


0

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نام خط ایک تعزیتی خط لکھا گیا ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کی گئی۔ جن کا انتقال 22 نومبر کو برطانیہ میں ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھیجا گیا تعزیتی خط اسلام آباد میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کو دیا گیا۔ جس پر ان سے درخواست کی گئی کہ ان کا خط سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو دے دیا جائے۔

Image Source: Twitter

واضح رہے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف جہاں ان دنوں برطانیہ میں علاج کی غرض سے مقیم ہے وہیں پچھلے چند ماہ سے ان کی والدہ بیگم شمیم اختر بھی ان کے ہمراہ برطانیہ میں قیام پذیر تھیں۔ اس دوران طبعیت کی خرابی ہے باعث انہیں برطانیہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا البتہ 22 نومبر کو مختصر علالت کے بعد رضائے الٰہی سے ان کا انتقال ہوگیا۔ بعدازاں نماز جنازہ اور تدفین کے لئے ان کھ جسد خاکی کو پاکستان منتقل کیا گیا، جہاں جاتی امرہ میں واقع آبائی قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ خط جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اس دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دعا کی کہ میاں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کو بڑے نقصان پر صبر حاصل ہو”. جبکہ نریندر مودی کی طرف سے لکھا گیا خط گزشتہ مہینے 27 نومبر لو لکھا گیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں اپنے سال 2015 میں پاکستان کے کئے گئے مختصر دورے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ میری آپ کی والدہ سے ایک طویل ملاقات ہوئی تھی، جس میں آپ کی والدہ کی سادگی بہت متاثر کن تھی۔

یاد رہے سال 2015 میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے افغانستان کا دورہ کیا گیا تھا، جہاں واپسی بھارت جاتے ہوئے اچانک ان کی جانب سے پاکستان کا ایک مختصر دورہ کیا گیا تھا۔ اس دورے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے خود بھارتی وزیر اعظم کا استقبال کیا تھا۔

جس کے بعد دونوں شخصیات ایک ساتھ ائیرپورٹ سے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لاہور میں واقع رہائش گاہ رائونڈ تشریف لے گئے تھے، جہاں سابق وزیراعظم کی نواسی کج شادی کی تقریب جاری تھیں۔ اس سلسلے میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واپسی نئی دہلی جانے سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے اہلخانہ سے ایک طویل ملاقات ہوئی تھی۔ یاد رہے یہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستان کا پہلا اور آخری دورہ تھا۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب اگر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا تذکرہ کیا جائے تو وہ گزشتہ برس نومبر کے مہینے سے علاج کی غرض سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ جہاں ان دنوں وہ کافی تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہے، جس میں دیکھا گیا ہے کہ وہ لندن کے ایک ریسٹورانٹ میں پیزا کھارہے ہیں۔ جس پر عوام کی جانب سے سوال کھڑے کئے جارہے ہیں کہ کیا دل کا مریض اس قسم کے کھانے، اس حالت میں کھا سکتا ہے؟


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *