سوشل میڈیا کے توسط سے 70 سال بعد بیٹا اپنی ماں کو ڈھونڈنے میں کامیاب


0

سوشل میڈیا کے توسط سے دنیا سکڑ گئی ہے اور اب کسی بچھڑے ہوئے کیلئے اپنوں کو ڈھونڈنا ممکن ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پرایسی ہی ایک انوکھی ملاقات کے خوب چرچے ہیں جس میں ایک بیٹے 70 سال بعد اپنی بچھڑی ہوئی ماں سے مل پایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں 82 سالہ شخص کی اپنی 100 سالہ ماں سے ملاقات کے موقع پر ماحول ناقابل یقین ہوگیا جب ماں نے اپنے بیٹے کو 70 سال بعد گلے لگایا۔ ماں بیٹے کی کئی عشروں کے بعد ہونے والی اس ملاقات کے مناظر دیکھنے کے لیے جمع ہونے والے گاؤں کے لوگوں کی آنکھیں بھی اشکبار ہوگئیں۔

Image Source: File

بنگلہ دیش کے عبدالقدوس منسی نامی اس شخص کو 10 برس کی عمر میں اپنے چچا کے ساتھ رہنے بھیج دیا گیا تھا لیکن وہاں سے بھاگ جانے کے بعد ان کا اپنے خاندان سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ اس وقت عبدالقدوس کی پرورش کی ذمہ داری ان کی دو بہنوں نے لی تھی۔

اپریل میں ایک تاجر نے عبدالقدوس کی ایک ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ اپنے خاندان کی تلاش میں مدد کی اپیل کر رہے تھے۔ عبدالقدوس کو اپنی عمر کے ابتدائی 10 برسوں کے بارے میں اپنے، والدین اور گاؤں کے نام کے علاوہ کچھ بھی یاد نہیں تھا۔ اب عبدالقدوس خود تین جوان بیٹوں اور 5 بیٹیوں کے والد ہیں۔ انہوں نے اپنے خاندان سے ملنے اور عشروں پر محیط جدائی کو ختم کرنے کے لیے مغربی شہر راج شاہی سے لگ بھگ 350 کلو میٹر سفر طے کیا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں ان کی اپنی والدہ سے ملاقات ہوئی اور والدہ اور بہن نے عبدالقدوس کو ہاتھ پر موجود نشان سے پہچانا۔

Image Source: File

ماں سے ملاقات کے موقع پر عبدالقدوس نے کہا کہ یہ میری زندگی میں سب سے زیادہ خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میری ماں بہت ضعیف ہیں اور وہ ٹھیک طرح سے بول بھی نہیں پاتیں۔ وہ مجھے دیکھنے اور اپنی آغوش میں لینے کے بعد دیر تک روتی رہیں ، میں نے انہیں کہا کہ آپ کا بیٹا اب واپس آگیا ہے، اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

عبدالقدوس کے بھتیجے شفیق الحسن نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر دیر تک روتے رہے۔

Image Source: File

گزشتہ سال اسی طرح کے ایک واقعے میں پاکستانی یوٹیوبر محمد عالمگیر نے اگست 2019 میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ایک بوڑھی خاتون کو انڈیا میں ان کے گمشدہ خاندان کی تلاش تھی جو بالآخر سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون ممکن ہوئی۔

مزید پڑھیں: مردہ سمجھا جانے والا شخص 47 سال بعد گھر واپس آگیا

اتنے سالوں کے بعد جب 86 خاتون نے ویڈیو کال کے ذریعے بھارتی ریاست راجستھان میں مقیم اپنے خاندان سے بات کی تو خاتون نے آہستہ آہستہ اپنے طویل عرصے سے گمشدہ خاندان کے افراد کو پہچاننا شروع کر دیا۔ویڈیو کال پر خاتون اور اس کے اہل خانہ مختلف زبانیں بول رہے تھے اس لئے ایک شخص ان زبانوں کا ترجمہ کر رہا تھا۔ 70 سال سے زیادہ عرصہ گزارنے کے باوجود خاتون کو اپنے بہن بھائیوں کے نام یاد تھے۔ مزید یہ کہ انہیں اس جگہ کی تفصیل بھی یاد تھی جہاں ان کے خاندان کی ملکیتی زمین تھی اور وہاں ان کے پاس بہت سے مور بھی تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *