سینئر صحافی ایاز عامر کے بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کا ردعمل سامنے آگیا


0

معروف سینئر صحافی ایاز عامر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو بے دردی سے قتل کردیا۔ یہ واقعہ چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں پیش آیا جہاں شاہ نواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ پر باڈی بلڈنگ کے ‘ڈمبل’ سے حملہ کیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔ پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شاہ نواز کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے کہ ایاز عامر کے بیٹے کی کینیڈین نژاد سارہ سے یہ تیسری شادی تھی۔ شاہنواز اور سارہ کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی جس کے بعد انہوں نے تین ماہ پہلے شادی کی تھی۔ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور 22 ستمبر کو پاکستان آئیں تھیں۔تاہم ،اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے ایاز عامر نے شہزاد ٹاؤن فارم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے، یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

Image Source: Facebook

اس دوران صحافی نے ان کے بیٹے سے متعلق سوال کیا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ شاہ نواز نشے میں تھا؟ ایاز عامر نے جواب دیا کہ قانونی معاملہ ہے، اس بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں؟

دوسری طرف، اسلام آباد پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک بیان میں بتایا کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع چک شہزاد کے ایک گھر میں قتل کی واردات ہوئی۔ مقتولہ سارہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ واقعے کے تمام تر حقائق سامنے لائیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ ایاز عامر ضلع چکوال کے منجھے ہوئے صحافی ،سیاست دان اور کالم نگار ہیں۔ان کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے ایک چھوٹے سے قصبہ(بھگوال ) سے ہے، انہوں نے پنجاب اسمبلی کے 1990ء میں اور 2008ء میں قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) چکوال (این اے 60) کی نمائندگی کی ہے اور وہ روزنامہ دنیا، روزنامہ جنگ اور العربیہ اردو سمیت مختلف اردو اداروں میں مضمون نویسی کرچکے ہیں۔۔

گزشتہ برس اسلام آباد میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نور مقدم کے ساتھ پیش آیا تھا جس میں ان کے دوست نے انہیں قتل کردیا تھا۔اس واقعے کی اطلاع ملتےہی پولیس نے اسلام آباد کےایف سیون فورمیں معروف بزنس مین ذاکر جعفر کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے انہیں نور مقدم کی سربریدہ لاش ملی تھی۔ پولیس نے موقع سے ملزم ظاہر جعفر کو. آلہ قتل سمیت گرفتار کیا اور تمام شواہد جمع کیے جبکہ گھر کے مالی، ڈرائیور اور چوکیدار کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔ مذکورہ واقعےکی سی سی ٹی وی وڈیوز بھی سامنے آئیں ، جن میں نور مقدم کوزخمی حالت میں گھر سے نکلنے کی کوشش اور ظاہر جعفر کو دست درازی کرتے دیکھا گیا، وڈیوز میں ملزم کے ملازمین بھی نظر آئے، جنہوں نے نور مقدم کو بچانے کی کوئی کوشش تک نہیں کی۔ تاہم عدالت نے اس کیس کے فیصلے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *