بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات کے دوران بے ہوش ہوگئی۔
مغربی بنگال میں اینکر لوپامدرا سنہا بلیٹن (خبرنامہ) پڑھ رہی تھیں جب ان کی طبیعت خراب ہونا شروع گئیں جبکہ کیمرے چلتے رہے۔
اپنی فیس بک (آئی ڈی) پر اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ وہ نشریات سے پہلے ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھیں لیکن ٹیلی کاسٹ کے دوران خود کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے پانی کی بوتل ساتھ رکھ لی۔

بھارت کے مختلف علاقے میں ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں جہاں ہیٹ ویو کی وجہ سے درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے،شدید گرمی کے دوران بھارتی ٹی وی کی نیوز اینکر ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوگئی اور بتایا جارہا ہے کہ نیوز اینکر بلڈ پریشر شدید کم ہوجانے کی وجہ سے بے ہوش ہوئی
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیوزاینکر نے بتایا کہ میں نے 21 سالہ کیرئیر میں کبھی اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھی کیوں کہ میں نے کبھی بھی بلیٹن کے دوران پانی کی ضرورت محسوس ہی نہیں ہوئی اس روز ا سٹوڈیو کے کولنگ سسٹم میں کچھ خرابی کی وجہ سے شدید گرمی تھی جس سے کچھ کمزوری سی محسوس کر رہی تھی۔ میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا
اس نے فلور مینیجر سے پانی مانگا تھا۔ اس نے پانی دیا تاہم وہ بروقت پی نہ سکی اور تیسرے نیوز آئٹم کے دوران بلڈ پریشرکم ہونے سے بے ہوش ہوگئی۔
نیوز اینکر کی بلیٹن کے دوران بے ہوش ہونے کی ویڈیو بھی فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی جس میں اینکر نے لکھا کہ ” میرے سامنے رکھا ٹیلی پرامٹر دھندلا گیا اوراندھیرا چھا گیا اور پھر میں اپنی کرسی سے گرگئی”۔
انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ ٹی وی سٹوڈیو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھا لیکن اس دن اے سی کام نہیں کر رہا تھا اور سٹوڈیو کی لائٹس آن ہونے سے یہ گرم ہو گیا۔
انڈیا کے وفاقی محکمہ موسمیات نے انڈیا کے ان حصوں میں شدید ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے جہاں درجہ حرارت 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔
0 Comments