امریکی خاتون کی آنکھ سے 23 کونٹیکٹ لینسز نکل آئے، ڈاکٹرز بھی حیرت میں مبتلا


0

کانٹیکٹ لینس آپ کی شخصیت میں نمایاں تبدیلی لاتے ہیں اور ان کے استعمال سے آنکھیں بھی پرکشش نظر آتی ہیں۔ کانٹیکٹ لینس کا استعمال کرتے ہوئے بہت خیال اور احتیاط سے کام لینا پڑتا ہے تاکہ آنکھیں کسی بھی قسم کی تکلیف اور انفیکشن سے محفوظ رہیں خاص طور پر رات کو سوتے وقت تو ان لینسز کو اتارنا نہیں بھولنا چاہیے۔ مگر اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک ڈاکٹر کو خاتون کی آنکھ سے لینسز نکالتے دیکھا جاسکتا ہے جس نے دیکھنے والوں کو بھی سبھی کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ڈاکٹرز نے ایک خاتون کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینسز نکل آئے، مذکورہ خاتون روزانہ لینسز اتارنا بھول کر ہر روز نئے لینس پہن لیتی تھیں۔ ان خاتون کے ماہر چشم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ پریشان کن ویڈیو پوسٹ کی۔

Image Source: Screengrab

ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ خاتون ان کے پاس آنکھ میں تکلیف کی شکایت لے کر آئیں، تفصیلی چیک اپ اور پروسیجر کے بعد ان کی آنکھ سے 23 کانٹیکٹ لینسز نکلے۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون روزانہ لینسز اتارنا بھول کر ایسے ہی سو جاتی تھیں، اور پھر صبح اٹھ کر نئے لینسز پہن لیتی تھیں، ایسا وہ 23 روز تک کرتی رہیں۔نتیجتاً ان کی آنکھ میں لینسز میں جمع ہوتے گئے جنہیں اوزاروں کی مدد سے نکالنا پڑا۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس انوکھے پروسیجر کے لیے انہیں خصوصی احتیاط کرنی پڑی، تمام لینسز ایک دوسرے سے جڑ گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد لوگوں نے نہایت حیرانی کا اظہار کیا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ خاتون ڈیمینشیا کی مریض لگتی ہیں تبھی وہ لینسز اتارنا بھول جاتی تھیں۔ واضح رہے کہ کانٹیکٹ لینز پہننے کے بعد ایک قسم کا بیکٹیریا سیوڈموناس جمع ہوجاتا ہے۔یہ بیکٹیریا ہولناک انفیکشن کی وجہ بنتے ہیں اور دائمی نابینا پن کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ یہ خاتون خوش قسمت ہیں جو بال بال بچ گئیں ورنہ اس بُھلکّڑ پن سے ان کی آنکھوں اور بینائی کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔

دیکھا جائے تو سوشل میڈیا کے توسط سے ہمیں آئے روز دنیا میں رونما ہونے والے دلچسپ اور عجیب غریب واقعات سننے اور پڑھنے کو ملتے ہیں، جنہیں جان کر کبھی کبھی تو انسانی عقل بھی دنگ رہ جاتی ہے۔ ایسا ہی واقعہ حال ہی میں ترکی میں پیش آیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے پیٹ سے 233 سکے، بیٹریاں، شیشے کے ٹکڑے اور ناخن نکال لیے۔ یہ واقعہ حیرت انگیز واقعہ ترکی کے شہر ایپی کیولو میں پیش آیا جہاں شدید تکلیف میں مبتلا مریض کی ایکسرے اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹ سامنے آئی، جس میں مریض کے پیٹ میں 233 سکے، بیٹریاں اور کئی دیگر چیزیں موجود تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک شہری برحان دومیر اپنے چھوٹے بھائی کو پیٹ میں شدید درد ہونے کی صورت میں اسپتال لیکر پہنچے تھے، جن کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اور اہل خانہ دنگ رہ گئے اور فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ڈاکٹروں نے کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد 35 سالہ شخص کے پیٹ سے 233 اشیاء نکالی ہیں جس میں 1 لیرا کے سکے، بیٹریاں، ناخن، مقناطیس، شیشے کے ٹکڑے، پتھر اور اسکرو شامل ہیں۔آپریشن کے بعد ڈاکٹر متاثرہ شخص کی کیفیت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔تاہم ڈاکٹروں نے بھی اس واقعے کو ایک بہت ہی منفرد اور انوکھا واقعہ قرار دیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *