طوبیٰ عامر نے میڈیا اکاؤنٹس سے شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا

شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اور معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا پروفائل نام تبدیل کر دیا اور اب ان کا نام ‘سیدہ طوبیٰ عامر‘ سے ’سیدہ طوبیٰ انور‘ ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام ہٹا کر والد کا نام لکھ دیا ہے۔

سیدہ طوبیٰ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ڈاکٹر عامر لیاقت کو فالو بھی نہیں کیا ہوا ہے اور نہ ہی عامر لیاقت نے اُنہیں فالو کیا ہوا ہے۔ گزشتہ سال ‘ بھڑاس’ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی سیدہ طوبیٰ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ اپنی نئی تصویریں پوسٹ کیں ہیں۔

Image Source: Instagram

یہ بات سوشل میڈیا پر کافی دنوں سے زیر گردش ہے کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔کچھ دنوں پہلے ایک ٹوئٹر ہینڈل کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ عامر لیاقت کی طلاق کی تصدیق ہوچکی ہے۔ عامر لیاقت نے تصدیق کی ہے کہ ان کی طوبیٰ عامر کے ساتھ دوسری شادی تیسری بیوی کی وجہ سے ختم ہوگئی ہے۔ خود سے منسوب طلاق کی تصدیق پر مبنی ٹویٹ سامنے آنے پر عامر لیاقت نے سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہوں نے کوئی تصدیق نہیں کی اور وہ متعلقہ ٹوئٹر ہینڈل چلانے والے کو قانونی نوٹس بھجوائیں گے۔

اس کے بعد، عامر لیاقت نے علیحدگی کی خبروں کی تردید کے لئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ، جس میں اہلیہ طوبیٰ کے ٹویٹر اکاؤنٹ کی تفصیل دیکھائی جس میں طوبیٰ کے نام کے ساتھ ان کا نام موجود تھا۔عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے کیپشن میں مشہور زمانہ جملہ”کیسا دیا؟” لکھا تھا۔

البتہ اس دوران ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے علیحدگی کی تمام تر افواہوں پر مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ ایسا نہیں ہے کہ اب انہوں نے ان افواہوں کی تصدیق کر دی ہے لیکن انہوں نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پر نام تبدیل کر لیا ہے اور عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ شوبز سے وابستہ خواتین شادی کے بعد اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پروفائل پر اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لکھتی ہیں اور پھر طلاق یا علیحدگی کا واضح اشارہ دینے کے لیے وہ پروفائل سے اپنے شوہر کا نام ہٹادیتی ہیں ، عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔

Image Source: Screengrab
Image Source: Screengrab

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے دوسری شادی کی تھی، ان کی شادی کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کو کافی شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد ہانیہ خان نامی ایک خاتون میڈیا پر سامنے آئیں جنہوں نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہونے کا دعویٰ کیا اور ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ ہانیہ خان نے سیدہ طوبیٰ پر بھی الزام لگایا کہ وہ اسے نقصان پہنچانے کے لیے کالا جادو کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ہانیہ کے خلاف جھوٹے دعووں اور الزامات پر مقدمہ بھی درج کروا رکھا ہے۔تاہم ، اس تمام عرصے میں عامر لیاقت سخت مشکلات سے دوچار رہے اور اسی دوران ان کی عامر اور طوبیٰ کی طلاق کی افواہوں نے بھی زور پکڑلیا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago