امریکی غوطہ خور کو سمندر شکار مہنگا پڑ گیا، وہیل نے زندہ نگل لیا

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ قسمت اور تقدیر انسان کا کب ساتھ دے دے، انسان کو خود بھی نہیں معلوم لیکن جب قسمت کی کنجی انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے، تو پھر بڑے بڑے تصورات یقینی بنتے دیکھا دیتے ہے۔

ایسا ہی ناقابل یقین واقعہ گزشتہ ہفتے امریکی کے میساچیوسٹس میں پروونس ٹاؤن سے متصل سمندر میں پیش آیا، جہاں ایک غوطہ خور کو وہیل نے زندہ سالم نگل لیا،لیکن پھر تقدیر کے کھیل کا آغاز ہوا اور دیوقامت وہیل نے غوطہ خور کو محض 40 سیکنڈ کے اندر سطح سمندر پر زندہ حالت میں واپس اُگل دیا۔

Image Source: Getty Images

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز 56 سالہ امریکی غوطہ خور مائیکل پیکارڈ نے لابسٹر پکڑنے کے لیے میساچیوسٹس کے سمندر میں غوطہ لگایا۔ لابسٹر کے حوالے سے مشہور ہے کہ یہ سمندر کی گہرائی میں پائے جاتے ہیں، لہذا یہ سمندری مقام کافی گہرائی میں ہے، چنانچہ غوطہ خور نے اس سلسلے میں چھلانگ لگائی لیکن بدقسمتی سے محض 10 فٹ پہلے ہی اچانک ایک ہمپ بیک وہیل نے غوطہ خور مائیکل پیکارڈ کو زندہ سالم اپنے اندر نگل لیا اور اپنا منہ بند کرلیا۔

امریکی میڈیا سے اس عجیب وغریب واقعے کا احوال بتاتے ہوئے غوطہ خور مائیکل پیکارڈ کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ بالکل اچانک ہوا، ’’مجھے پانی کے اندر زبردست تلاطم کا احساس ہوا اور پھر اگلے ہی لمحے ہر طرف مکمل اندھیرا سا چھا گیا۔‘‘

Image Source: Screengrab

اس موقع پر غوطہ خور مائیکل پیکارڈ کا مزید کہنا تھا کہ ’انہیں محسوس ہو رہا تھا کہ وہ حرکت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ وہ وہیل کے منہ میں سکڑتے ہوئے پٹھوں کو بھی محسوس کر رہے تھے۔‘‘ چنانچہ جب میں وہیل کے منہ میں چلا گیا اور ہر طرف مکمل طور پر اندھیرا ہوگیا، میں اپنی موت کو بہت قریب سے محسوس کر رہا تھا، میں نکلنا چاہتا تھا، لیکن کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔

مائیکل پیکارڈ کے مطابق اس دوران انہیں اپنے بیٹوں کا خیال آیا، جن کی عمر 12 برس اور 15 برس ہے۔ لہذا میں نے مچھلی کے پیٹ کے اندر حرکت شروع کردی اور اپنے ہاتھ پیر مارنا شروع کردیئے۔ جس پر مچھلی نے اپنے سر کو زور زور سے ہلانا شروع کر دیا اور اس کے ردعمل کے طور پر وہیل نے محض 40 سیکنڈ کے بعد ہی اسے سطح سمندر پر آکر اگل دیا۔

چنانچہ آس پاس کی کشتی والوں نے غوطہ خور مائیکل پیکارڈ کو سمندر سے نکالا اور فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا۔ خوش قسمتی سے اس کی کھال پر خراشیں ہی آئی تھیں جبکہ اس کی کوئی ہڈی یا کوئی اور دیگر تکلیف بھی اسے نہیں پہنچی تھی۔

یہاں یہ بات جاننا ضروری ہے کہ وہیل مچھلی کے انسانوں کو نگلنے کے واقعات اس قدر کم ہوتے ہیں کہ اکثر انہیں ناقابلِ یقین سمجھتی ہے۔ اصل میں انسان وہیل کی خوراک میں شامل نہیں ہیں، وہیل سمندر میں موجود چھوٹی مچھلیوں یا دیگر سمندری حیاتیات کو اپنی خوراک بناتی ہے۔

واضح رہے ایسا ہی دلخراش واقعہ کچھ عرصہ قبل سکھر کے علاقے صالح پٹ میں پیش آیا تھا، جہاں 8 سالہ زہرہ نامی بچی نہر کے کنارے کھڑی تھی کہ اچانک نہر میں سے ایک مگرمچھ نکلا اور اس نے زاہدہ پر حملہ ججا اور اسے نہر میں کھینچ کر لے گیا، خونخوار مگرمچھ نے معصوم بچی کو وہیں نگلا اور فورا وہاں سے غائب ہوگیا۔ علاقہ مکین کے مطابق وہ ایک بڑا اور طاقتور مگرمچھ تھا، جس تقریباً کل لمبائی 16 فٹ کے قریب تھی۔ لوگوں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام کوششیں ضائع ہوگئیں۔

Story Courtesy: Express News

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

3 hours ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 day ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

3 days ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

6 days ago

درفشاں سلیم کے ساتھ مداح کی قابل اعتراض حرکت

بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل عشق مرشد سے شہرت کی بلندیوں کو چھو لینے والی اداکارہ…

6 days ago

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

1 week ago