چھوٹے بھائی کا بڑے بھائی سے خوبصورت اظہارِ محبت،ویڈیو وائرل

مشکل وقت میں اپنے ہی اپنوں کے کام آتے ہیں اور دنیا میں خونی رشتوں سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔ آج کل سوشل میڈیا پر ایک دو بھائیوں کی ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بھائی نے چھوٹے بھائی کو پیسوں کی ضرورت پڑنے پر اپنی گاڑیاں بیچ کر مدد کی اور خود بے روزگار ہوگیا اور پھر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو نئی گاڑی تحفہ میں دے کر مشکل وقت میں کام آنے پران کے احسان کا مداوا کر دیا۔

خونی رشتوں میں بہن بھائی ایک ایسا رشتہ ہے جو آپ کو ضرورت پڑنے پر ہر وقت موجود رہتے ہیں ، جب آپ گرتے ہیں تو آپ کو سنبھالتے ہیں ، دُکھ سُکھ میں کام آتے ہیں مذکورہ ویڈیو بھی اسی لازوال رشتے کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔

Image Source: Screengrab

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق چھوٹے بھائی جن کا نام عمر شاہد ہے ،جب اپنا گھر بنارہےتھے تو ان کے پاس موجود رقم کم پڑ گئی، مکان کی تعمیر میں سرمایہ کم پڑنے اور اپنے چھوٹے بھائی کو مالی پریشانی سے بچانے کے لئے بڑے بھائی نے اپنی گاڑیاں بیچ دیں۔

عمر شاہد کے چار بھائی ہیں اور وہ مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں ، ان کے بڑے بھائی 5 سے 6 ماہ سے بے روزگار ہیں اور کاروبار نہیں لیکن بڑے بھائی نے اس معاملے پر کبھی شکوہ نہ کیا، نا کبھی کوئی شکایت کی۔ اس لئے ان کے چھوٹے بھائی نے سوچا کہ وہ بڑے بھائی کو سر پرائز کے طور پر گاڑی کا تحفہ دیں۔ لہٰذا انہوں نے اپنے دیگر بھائیوں کے ساتھ مل کر بڑے بھائی کو سرپرائز میں نئی ٹویوٹاالٹس گاڑی تحفے میں دی۔ ایک دوسرے سے بے انتہا محبت کرنے والے یہ بھائی اس موقع پر جذباتی انداز میں ایک دوسرے کے گلے لگ کر رونے لگ جاتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

علاوہ ازیں ، اس فیس بک پوسٹ پر لائکس کی تعداد لاکھوں میں جاچکی ہے اور اس ویڈیو پر صارفین ان بھائیوں کو دعائیں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے شاہد عمر کا کہنا ہے کہ انہوں نے پوری ویڈیو سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی ، اگر میں گاڑی دیکھنے کے بعد بھائی کا اور ہم سب کے جذبات بھی ویڈیو میں شامل کردیتا تو ہر دیکھنا والا رو پڑتا۔ جب کہ شاہد عمر کے بڑے بھائی جنہیں یہ سرپرائز دیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ سرپرائز میری سوچ سے بہت بڑا تھا، ہم چاروں بھائیوں کی ایک دوسرے میں جان ہے ہم ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ، اللہ ہمارے اتفاق و محبت میں مزید اضافہ کرے۔بلاشبہ اتفاق میں برکت ہے ، ہمارا مذہب بھی ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ سب کو اتفاق کے ساتھ ایک دوسرے کے دکھ و سکھ میں ساتھ رہنا چاہیے۔

جہاں تک بات رہی سرپرائز دینے کی تو موقع کوئی بھی تحفے دینے اور لینے سے محبت بڑھتی ہے ، آپس میں تحفوں کا تبادلہ دراصل اپنے پیاروں سے محبت اور خلوص کا اظہار ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے داؤد اور ثناء کی خوبصورت محبت کی داستان

حال ہی میں ،ایک خوبصورت جوڑے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دولہا نے شادی کے دن اپنی بیوی کو اس کے پوٹریٹ تحفے میں دیکر حیران کردیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ دولہا نے دلہن کے لئے ہر پینٹنگ میں کوئی نہ کوئی خاصیت بھی رکھی تھی۔ اس کے علاوہ کراچی کی ایک خاتون نے اپنے پیزا کھانے کے شوقین شوہر کو سالگرہ کے موقع پر پیزا کیک کا سرپرائز دیا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا اور ان کی اس منفرد آئیڈئیے کو کافی پسند کیا گیا تھا۔ بلکہ یہ پیزا کیک ان کے شوہر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین کو بھی پسند آیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago