شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے ،ایک سے زیادہ شادی کریں

معروف اداکار فیروز خان پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے ایک جانے مانے اور باصلاحیت اداکار ہیں جو وہ اپنی شاندار اداکاری کی بدولت مداحوں میں بے حد مشہور ہیں۔ ڈرامہ سیریل خانی، عشقیہ اور خدا اور محبت تھری ان کے سب سے زیادہ متاثر کن پراجیکٹس ہیں۔

حال ہی میں فیروز خان نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں میزبان احسن خان نے ان سے شادی کے متعلق سوال کیا تو فیروز خان نےاس سوال کے جواب میں اہم مشورہ دے ڈالا۔

Image Source: Instagram

“ٹائم آؤٹ ود احسن خان” شو میں شرکت کے دوران فیرزو خان سے میزبان احسن خان نے پوچھا کہ فیروز خان تو ابھی بچہ تھا اور بہت جلد شادی کرلی کیا یہ بات سچ ہے؟ فیروز خان نے اس بات کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ نہیں مجھے تو مزید جلدی شادی کرنی چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک بہترین سیکھنے کا عمل ہے، شادی ایک نہیں بلکہ جیسے ہمارے نبی صلؔی اللہ علیہ وآلٖہ وسلؔم نے زیادہ کی ہیں ویسے ہی ہمیں بھی زیادہ کرنی چاہئیں۔

البتہ سوشل میڈیا صارفین فیروز خان کے ایک سے زائد شادیوں کے مشورے پر خوش دکھائی نہیں دیتے اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شادی سے متعلق اداکار کی سوچ پر تنقید کر رہے ہیں۔

Image Source: Instagram
Image Source: Instagram
Image Source: Instagram

خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی شادی سیدہ علیزے فاطمہ سے 2018 میں ہوئی تھی اور ان دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ فیروز خان اور اہلیہ علیزے کے درمیان گزشتہ سال علیحدگی کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں کی علیحدگی کی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں ذاتی رنجش کے باعث کچھ عرصہ قبل ہی علیحدگی ہوگئی تھی۔

Image Source: Daily Pakistan

علیزے سلطان اور فیروز خان کے درمیان علیحدگی و طلاق کی خبروں پر متعدد سوشل میڈیا پیجز نے فیروز خان کو مینشن بھی کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ایسی خبروں پر فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا تھا ، جب کہ علیزے سلطان سے بھی لوگوں نے کمنٹس میں علیحدگی و طلاق پر سوالات کیے تھے مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اسی دوران فیروز خان نے اہلیہ سیدہ علیزے فاطمہ اور ان کی فیملی کو انسٹاگرام پر ان فالو کردیا تھا جب کہ علیزے کی والدہ نے بھی اپنے داماد فیروز خان سے متعلق تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی تھیں۔ پھر اس کے بعد اداکار کی اہلیہ نے اپنا غیر فعال انسٹاگرام اکاؤنٹ فعال کیا جس میں صرف چار تصویروں کے علاوہ تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی گئی تھیں۔ اگرچہ فیروز خان نے شادی کے دو سال بعد گزشتہ برس مارچ میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور پھر ان کی طلاق کی خبریں وائرل ہوئیں تھیں۔ لیکن اب وہ دوبارہ ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ چکے ہیں اور جیو ٹی وی پر نشر ہونے والا ان کا ڈرامہ خدا اور محبت سیزن تھری کافی مقبول بھی ہوا ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago