علیزے شاہ نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے ہیئر کٹنگ کا منفرد اسٹائل بنایا مگر سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان نے ان پر الزام لگایا ہے کہ اداکارہ نے ان کے ہیئر اسٹائل کو کاپی کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، ‘عشق تماشا‘، ‘عہد وفا’ ، ‘میرا دل میرا دشمن ‘ میں بہترین پرفارمنس پیش خوب داد سمیٹی اور بہترین اداکاری کرکے ناظرین کو محظوظ بھی کیا۔ علیزے شاہ مقبولیت کا انذازہ اس بات لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹاگرام پر ان کو 36 لاکھ 93 ہزار سے زائد لوگوں نے فالو کیا ہوا ہے، اداکارہ خود بھی مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ رکھتی ہیں۔

Image Source: Instagram

کچھ دن پہلے علیزے شاہ نے اپنے لمبے بال کٹواکر اچانک نیا ”ہیرکٹ “کروالیا اور بالوں کو کافی چھوٹا کروالیا۔ تاہم اداکارہ کے اس منفرد ہیئر اسٹائل پر سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان میدان میں آگئے اور انہوں نے علیزے پر الزام لگایا کہ اداکارہ نے ان کے بالوں کو کاپی کیا ہے۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ناصر خان جان اور علیزے شاہ کا ہیئر اسٹائل ملتا جلتا لگ رہا ہے۔ناصر خان جان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ علیزے شاہ نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ شوبز شخصیات کے لیے ایک دوسرے کو کاپی کرنا عام سی بات ہے۔ ناصر خان جان نےاپنے آپ کو ایک مشہور شخصیت بھی قرار دیا۔

دوسری طرف ، صارفین کی جانب سے اس تصویر پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

Image Source: Instagram

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ کا نام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے مختصر وقت میں ٹی وی ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس دکھا کر اپنا ایک مقام بنا لیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اپنی بےتکی حرکتوں اور عجیب و غریب  تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔

اس کے بعد اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ گا رہی۔ اس ویڈیو کے بعد جہاں مداحوں نے ان کی سُریلی آواز کو سراہا وہیں ناقدین نے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اور ایک صارف نے تو یہ تک لکھ دیا کہ یہ گانا سن کر راحت فتح علی خان مر نا گیا ہو۔ یاد رہے کہ علیزے شاہ نے پہلے اپنے مداحوں کے لئے انگریزی میں گانا گایا تھا، اس گانے کو بھی سوشل میڈیا صارفین نے پسند نہیں کیا تھا بلکہ اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: علیزے شاہ کے لباس پر تنقید کرنے والوں کو مومنہ مستحسن کا جواب

علاوہ ازیں ، ہم اسٹائل ایوارڈز شو کی تقریب میں علیزے شاہ کو مغربی انداز کے لباس پہننے پر بھی تبصروں کی زد میں رہی تھیں۔ جب اس ایوارڈ شو کی تقریب کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو لوگوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے بھی اداکارہ کو پاکستانی ثقافت اور فیشن کے برعکس لباس پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

1 month ago