پنجشیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ گرانے کا دعوی ‘جھوٹا’ نکلا

طالبان کی جانب سے پنجشیر میں پیش قدمی کے بعد کچھ ٹوئٹر اکاؤنٹس سے ایک جنگی طیارے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مزاحمتی جنگجوؤں نے افغانستان کی وادی پنجشیر میں پاک فضائیہ کا طیارہ مار گرایا ہے۔

ڈان نیوز کی خبر کے مطابق یہ تصویر اپریل 2018 میں امریکی طیارے کی ہے، امریکی ائیر فورس کا یہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا تھا۔

Image Source: Twitter

واضح رہے کہ مشہور مزاحمتی افغان رہنما احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود نے زمین بوس طیارے کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ہمارے شیروں نے پاکستانی جنگی طیارہ مار گرایا۔ پھر اس ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا لیکن اس ٹوئٹ اور اس کے اسکرین شاٹ کو طالبان مخالف دیگر گروپس نے بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا۔ البتہ اس تصویر کو جب گوگل پر سرچ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ یہ تصویر تقریباً تین سال پرانی ہے۔

مزید یہ کہ اپریل 2018 میں ملٹری ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کی جانب سے یہ تصویر لگائی گئی تھی جس میں ساتھ یہ تحریر کیا گیا تھا کہ ایریزونا- کیلیفورنیا کی سرحد پر روزمرہ کی تربیتی پرواز کے دوران امریکی ایف-16 لڑاکا فیلکن طیارہ گر گیا۔

Image Source: Military.Com

جبکہ اسی تصویر کو ایران کی فار نیوز ایجنسی نے کریش لینڈنگ کے حوالے سے شائع آرٹیکل میں بھی استعمال کیا ہے۔

یہ تصویر اور وادی پنجشیر میں پاک فوج کی مداخلت کے حوالے سے دیگر جعلی اور بے بنیاد خبریں ایک ایسے موقع پر سامنے آئیں جب طالبان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے طالبان مخالف عناصر کے آخری گڑھ وادی پنج شیر کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

طالبان مخالف ان عناصر اور جنگجوؤں قیادت سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے ساتھ ساتھ 80 اور 90 کی دہائی میں اس وادی میں مزاحمت کے لیے مشہور احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کر رہے تھے۔

طالبان کی پنجشیر کی جانب پیش قدمی کے ساتھ بھارتی خبر رساں اداروں نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا اور اس طرح کی غیرمصدقہ خبریں چلانے لگے کہ پنجشیر پر پاکستانی جنگی طیارے پرواز کررہے ہیں اور طالبان کی مدد کرتے ہوئے مزاحمتی فورسز پر بمباری کر رہے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ایجنسیوں بشمول ‘زی ہندوستان’ اور ‘ریپبلک ٹی وی’ نے وہ فوٹیج فراہم کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی ڈرون پنجشیر میں طالبان مخالف جنگجوؤں پر حملہ کر رہے ہیں۔

تاہم بھارت کے اس دعوے کی قلعی اس وقت کھل گئی جب ویب سائٹ ‘بوم’ نے نشاندہی کی کہ یہ ویڈیو افغانستان میں تنازع کی نہیں بلکہ ایک ویڈیو گیم ‘آرما-3’ سے لی گئی ہے۔

Image Source: Boom

اس کے علاوہ ایک اور بھارتی نیوز چینل ٹائمز ناؤ نے ایک کلپ نشر کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک پاکستانی لڑاکا طیارہ پنجشیر کی فضاؤں میں پرواز کر رہے ہیں اور اسے افغانستان میں پاکستان کی مداخلت کا ثبوت بھی قرار دیا۔

البتہ ایک آزاد ویب سائٹ یو کے ڈیفنس جرنل کے مطابق بھارتی میڈیا جس ویڈیو کا حوالہ دے رہا ہے دراصل وہ برطانیہ کے علاقے ویلز میں امریکی ایف-15 جنگی طیارے کی دوران پرواز بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ طالبان کی پیش قدمی سے قبل ہی ماہرین کا ماننا تھا کہ وادی پنجشیر میں جغرافیائی لحاظ سے فائدے کے باوجود طالبان مخالف اتحاد زیادہ دیر مزاحمت نہیں کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: ملک چھوڑنے کی کوشش، دو افغان شہری ہوائی جہاز سے گر کر ہلاک

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی فوج کی اسلام آباد آمد کے بعد ایک اور جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ فوٹو شاپ کی گئی تصویر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوجی “پناہ گاہ”میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء ، امریکی فوجیوں نے 20 سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد افغانستان چھوڑ دیا ہے جس نے طالبان کو 2001 سے زیادہ مضبوط بنا دیا ہے۔

Story Courtesy: Dawn

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago