بھارتی اداکار اکشے کمار کا پاکستان مخالف ڈائلاگز ادا کرنے سے انکار


0

حالیہ برسوں میں بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں نمایاں خرابی دیکھنے میں آئی ہے۔ بہر حال ، دونوں ممالک کے فنکار جن میں چند ایک کے سوا سیاسی دباؤ یا نفرت کا سہارا لینے سے انکار کرتے ہی دیکھائی دیئے ہیں۔

بھارت میں پاکستان مخالف فلمیں بننا کوئی نہیں بات نہیں ہے، ماضی میں ایسی کئی فلمیں بنائی گئیں ہیں، جن میں پاکستان اور پاکستانیوں کے کردار انتہائی منفی دیکھایا جاتا ہے، فلم کے ولن کے انتخاب کے لئے بھی کوئی پاکستانی کردار ہی رکھا جاتا رہا ہے۔ جس کی سب سے بڑی مثال گدر، ایل او سی، سرفروش وغیرہ ہیں جبکہ حال ہی میں ایک اور فلم ٹائیگر 3 کو لیکر خبریں زیر گردش ہیں کہ فلم اداکارہ عمران ہاشمی کو ایک پاکستانی جاسوس دیکھایا گیا ہے۔

Image Source: Facebook

یہ بات حقیقت ہے کہ بھارت میں جو فلمی اداکار اور اداکارائیں پاکستانیوں کے خلاف سخت گیر موقف رکھتے ہیں، انہیں عوامی سطح پر مقبولیت اور پذیرائی دلوائی جاتی ہے، جس کے باعث کئی فنکار شہرت اور زیادہ معاوضے کے عوض پاکستان کے خلاف زہر اگلتے دیکھائی دیتے ہیں تاہم اس حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، جس میں بالی سپر اسٹار اکشے نے اپنی فلم “اب تمھارے حوالے وطن ساتھیوں ” میں پاکستان کے خلاف نفرت انگیز جملے ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

Image Source: Getty Image

اداکار اکشے کمار نے اپنے بالی وڈ کیرئیر میں اب تک سینکڑوں فلموں میں اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔ اگر محض لاک ڈاؤن یا کورونا وائرس کے دور کی بات کی جائے، تو انہوں 9 فلموں میں کام کیا ہے، جس میں کامیڈی سے لیکر ایکشن اور کئی محب وطنی پر مبنی فلموں میں کام کیا، تاہم اداکار اکشے کمار نے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کم از کم اپنی فلموں میں وہ کبھی بھی پاکستان کے بارے میں کوئی غلط یا برے الفاظ ادا نہیں کرتے ہیں۔

Image Source: Facebook

جی ہاں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق ماضی کی فلم “اب تمھارے حوالے وطن ساتھیوں ” میں اکشے کمار سے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز ڈائیلاگز ادا کرنے کو کہا گیا تھا، تاہم اداکار نے ناصرف اس طرح کے ڈائیلاگ ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی بلکہ انہوں نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ان ڈائیلاگز کو فلم سے نہیں نکالا گیا تو وہ فلم چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹوئیٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا ٹوئیٹر اکاؤنٹ معطل کردیا

اگرچے وہ ایک محب وطن بھارتی اداکار ہیں، انہوں نے کئی فلمیں اپنے ملک کے لئے محبت وطنی پر کی ہیں، یہ ایک درست بات ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی کسی فلم کے اندر پاکستان کے خلاف کوئی نفرت انگیز بات کی ہے، انہیں شاید اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ قوموں کے لئے ان کا ملک، ان کا جھنڈا کتنی اہمیت رکھتا ہے، لہذا انہوں نے کبھی کسی قوم کے جذبات کو مجروح کرنے کا گناہ اپنے سر نہیں لیا۔ اس سے اس بات کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنے اصول پسند انسان بھی ہیں۔

واضح رہے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں ایسی صورتحال پہلی دفعہ نہیں دیکھی گئی ہے، اس سے قبل بھارتی فلم اسٹار جان ابراہم نے بھی اپنی فلم” دہن دہنا دہن گول ” میں پاکستان کے خلاف نازیبا ڈائلاگز ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی، انہیں اس فلم میں براہ راست پاکستان کرکٹ ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنانا تھا تاہم انہوں نے اپنے ڈائلاگز کو تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *