اعتکاف: ماہ ِ رمضان کا ایک مسنون عمل

عنقریب ہم رمضان کے آخری عشرے میں داخل ہونے والے ہیں۔ رمضان المبارک کا یہ آخری عشرہ کئی اعتبار سے دیگر دونوں عشروں سے ممتاز ہے۔ اسی عشرہ کی طاق راتوں میں اللہ تبارک وتعالی نے ’شب قدر‘ کو پوشیدہ رکھا ہے جس میں ایک رات کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے اور اسی عشرہ میں اعتکاف جیسی عظیم سنت کو ادا کیا جاتا ہے۔ اعتکاف کا لغوی معنی ہیں ‘ٹھہرنا اور رکنا’ ہے، اصطلاح شریعت میں کوئی شخص اللہ کا قرب حاصل کرنے، اس کی عبادت، ذکر و اذکار کرنے کی نیت سے مسجد میں ایک خاص مدت کے لیے قیام کرے تو اسے اعتکاف کہتے ہیں۔

اعتکاف رمضان المبارک کے آخری دس دنوں میں کیا جاتا ہے یعنی بیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے سے پہلے اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہوجائے اور تیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے کے بعد یا انتیسویں رمضان کو چاند ظاہر ہونے کے بعد مسجد سے نکلے۔ اعتکاف کی تین قسمیں ہیں؛ اعتکاف واجب ، اعتکاف سنت اور اعتکاف مستحب ۔رمضان کے آخری عشرے میں جو اعتکاف کیا جاتا ہے وہ سنت مؤکدہ علیٰ الکفایہ ہے یعنی اس سے مراد وہ اعتکاف ہے جو ایک بستی یا محلے میں کوئی ایک شخص بھی کرے تو تمام اہلِ محلہ کی طرف سے سنت ادا ہوجائے گی، لیکن اگر سارے محلے میں سے کسی ایک نے بھی اعتکاف نہ کیا تو سارے محلے والوں پر ترک سنت کا گناہ ہوگا۔

Image Source: Unsplash

اعتکاف رمضان المبارک کی ایک خاص عبادت ہے، جو مردوں کی طرح عورتوں کے لیے بھی مسنون ہے۔ تاہم دونوں کے صنفی امتیاز کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کے لیے چند ہدایات مختلف ہیں:

مرد کے لیے ضروری ہے کہ وہ مسجد میں اعتکاف کرے اور عورت اپنے گھر میں اس جگہ اعتکاف کرے جو جگہ اس نے نماز پڑھنے کے لیے مقرر کی ہو اور سوائے ضروری حاجات کے علاوہ اپنی جگہ سے باہر نہ نکلے ، جب حاجت کے لیے نکلے تو حاجت پوری کرنے کے بعد فوراً اپنی جگہ پر واپس آجائے۔

Image Source: Jung

اعتکاف کرنے والوں مردوں کے لیے بلا عذر مسجد سے نکلنا منع ہے، اگر نکلے تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا، چاہے قصداً نکلے یا بھول کر اس طرح عورت نے بھی جس گھر میں اعتکاف کیا ہے، اس کا بھی اس گھر سے نکلنا منع ہے۔ اگر عورت اس مکان سے باہر نکل گئی تو خواہ قصداً نکلی ہو یا بھول کر اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔

اعتکاف کی حالت میں عورت اپنے گھر والوں کے لیے اپنے اعتکاف کی جگہ سے نکل کر سحری وغیرہ نہیں پکا سکتی اور نہ ہی باہر نکل کر گھر والوں کے ساتھ سحری وافطاری کرسکتی ہے ، البتہ اگر اس کے گھر میں اور کوئی نہ ہو جو کھانا پکا سکے تو ضرورت کی وجہ سے اپنے اعتکاف کی جگہ میں ہی کھانا پکا سکتی ہے۔

Image Source: File

بالکل اسی طرح اعتکاف کرنے والے مرد دن رات مسجد میں ہی رہتے ہیں ، وہیں کھاتے ، پیتے اور سوتے ہیں اور اس دوران ان پر یہ احتیاط لاگو ہے کہ وہ مسجد کا تقدس پامال نہ کریں۔

اعتکاف کرنے والے مرد وعورتوں کو چاہیے کہ اپنا زیادہ تروقت نفلی نمازوں، تلاوت قرآن مجید، علم دین کی تحصیل وغیرہ میں گزارے، دنیوی اور فضول باتوں سے اجتناب کرے ، باوضو رہے اور بکثرت دورد شریف کا ورد کرے۔

مزید پڑھیں: روزے رکھنے کے فائدے ہی فائدے، سائنسی تحقیق میں انکشاف

خیال رہے کہ اعتکاف کرنے والا جھوٹ، بغیبت، چغلی ،بری بات سننے اور برا کام کرنے سے خود کو محفوظ رکھ سکتا ہے ۔البتہ اعتکاف کی وجہ سے وہ کچھ نیکیاں نہیں کرسکتے مثلاً بیمار کی عیادت ،ماں باپ ،اہل وعیال کی دیکھ بھال ،یا اس طرح کی اور نیکیاں جو وہ کرتے تھے مگر اللہ تعالی اس کو کرنے والے کی طرح اس کا اجرو ثواب عطا فرماتا ہے کیونکہ وہ اللہ کے پیارے رسول صلؔی اللہ علیہ وآلہٖ وسلؔم کی سنت ادا کر رہا ہے جو در حقیقت اللہ تعالی کی اطاعت وفرمانبرداری ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago