مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے شادی اور دو بچوں کی حقیقت بتادی

شوبز شخصیات کی آپس میں شادیاں کوئی نئی بات نہیں، انہیں ہمیشہ سے ہی عوام کی جانب سے بےحد پسند کیا جاتا رہا ہے۔ البتہ کچھ فنکار ایسے ہیں، جو کئی ڈرامہ سیریلز میں میاں بیوی کا کردار ادا کرچکے ہیں، اس کو دیکھتے ہیں بیشتر لوگ گمان اور قیاس قائم کرلیتے ہیں کہ دونوں شاید حقیقی طور پر بھی میاں بیوی ہیں اور انہیں فنکاروں کو میں ایک نام اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ مایا علی کا ہے، جنہوں نے اب اپنے حقیقی رشتے کے حوالے سے وضاحت کردی ہے۔

حال ہی میں اداکار عثمان خالد بٹ اور اداکارہ مایا علی نے معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری، نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات زندگی پر بات چیت کی۔

Image Source: Instagram

تفصیلات کے مطابق مایا علی اور عثمان خالد بٹ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی وہ جوڑی ہے، جن کی آن اسکرین کیمسٹری مداحوں نے خوب پسند کی ہے، جس میں ڈرامہ سیریل عون زارا یا دیارِ دل بھی شامل ہیں۔ تاہم ماضی میں دونوں فنکاروں کو لیکر یہ خبریں زیر گردش رہیں کہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے شادی کے حوالے سے سوچ رہے ہیں۔ تاہم اب مایا علی اور عثمان خالد بٹ نے تمام افواہوں کی حقیقت بیان کردی ہے۔

پروگرام میزبان کے ایک سوال کے جواب میں مایا علی نے بتایا کہ ان کی عثمان خالد بٹ کے ساتھ شادی کی خبریں ابھی سے نہیں بلکہ کئی برس پہلے، جب ان دونوں کا ڈراما ’’عون زرا‘‘ نشر ہوا تھا، اس وقت سے میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔

Image Source: File

اس موقع پر اداکارہ مایا علی نے ایک دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب ان دونوں کے ڈرامے ’’عون زارا‘‘ کا پوسٹر جاری ہوا، تو ان کی والدہ کو لگا تھا کہ ہم نے شاید سچ میں شادی کرلی ہے، چنانچہ انہوں نے فون کرکے مجھے خوب ڈانٹا تھا کہ تم نے یہ کیسے کرلیا، مجھے بتایا بھی نہیں، جس پر میں جواب دیا کہ مجھے بھی ابھی پتہ چلا ہے۔

اس دوران اداکار عثمان خالد بٹ نے مایا علی کی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ سرچ انجن گوگل اور وکی پیڈیا پر ہمارے بارے میں نا صرف یہ لکھا ہوا ہے کہ ہم دونوں شادی شدہ ہیں بلکہ یہ بھی لکھا ہوا ہے کہ ہمارے دو بچے بھی ہیں۔

Image Source: Dawn

لہذا اداکارہ مایا علی اور اداکار عثمان خالد بٹ کا اپنی شادی اور بچوں کی افواہوں پر تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست ہیں، میاں بیوی نہیں اور نا ہی ہمارے کوئی بچے ہیں۔

نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ مایا علی نے اپنے مرحوم والد کے متعلق بھی باتیں شئیر کیں اور بتایا کہ ہر خوشی کے موقع پر انہیں ان کے والد یاد آتے ہیں اور سب سے زیادہ انہیں بھائی کی شادی پر والد کی یاد آئی تھی۔

واضح رہے اداکارہ مایا علی کا شمار پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ستاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے جہاں اپنی زبردست اداکاری سے عوام کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے وہیں قومی کرکٹر حارث راؤف کی اداکارہ مایا علی کو لیکر پسندیدگی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر دیٹ پر جانا پسند کریں گے۔

یاد رہے اس سے قبل اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کی قربتوں کو لیکر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا، دونوں نے “پرے ہٹ لو” میں مرکزی کردار ادا کیا تھا تاہم ایک انٹرویو کے دوران مایا علی نے موقف اپنایا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا ان باتوں پر کیا رائے دی جائے، میں اور شہریار اکثر ایک دوسرے سے کام کے سلسلے میں اور اپنے پراجیکٹس کو لیکر بات چیت کرتے ہیں۔ ان دنوں کام نہیں، تو اتنی بات چیت نہیں، اس پر اور کیا کہا جاسکتا ہے”۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

5 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago