عدنان صدیقی کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے نامور  اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا گردش کرنے والی اپنی وفات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور  زندہ ہوں، اگلی بار  ایسی خبر چلانے سے قبل مجھ سے ضرور  رابطہ کریں۔

Image Source:Instagram

Adnan Siddiqui Death Fakenews

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔

ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘

اداکار عدنان صدیقی افسوس کرتے ہوئے بولے بھائیوں میں اس پر کیا کہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں، اللہ کا شکر ہے ابھی تک جوں کا توں ہوں اور لائیو ہوں، پتہ نہیں کس نے یہ خبر پھیلا دی ہے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے، مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش و آباد رہیں اور زندگی سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔

عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں’ میں تحریری طور پر یادگاری پیغام کے ہمراہ خبر کی تصدیق کیلئے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو پہنچ جاؤں گا، آخر آپ کی صحافت کا معیار تو بہت اعلیٰ ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی اداکار عدنان صدیقی نے ایک مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی میرے انتقال پر تعزیت کرے، میں اپنی موت کی سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبر کی تردید کرتا ہوں۔ الحمداللہ میں زندہ ہوں۔ 

Annie Shirazi

Recent Posts

بلال عباس اورر در فشاں نے سب سے چھپ کر نکاح کرلیا ، یوٹیوبر کا دعوی

 یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال…

3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات…

5 days ago

نظر بد کا شکار ، یمی زیدی کو بڑے حادثہ سے کس نے بچایا ؟ ویڈیو وائرل

ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی حادثے کا شکار ہوگئیں۔…

7 days ago

ہم اسٹائل ایوارڈ 2024

مئی ہفتے کی شب ‘کشمیر ہم اسٹائل ایوارڈز 2024′ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا…

1 week ago

نیٹ فلکس سیریز”ہیرا منڈی” اور لاہور کی اصلی ہیرا منڈی میں کیا فرق ہے ؟

بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ’ہیرا منڈی- دی ڈائمنڈ…

1 week ago

شوبز انڈسٹری میں جنسی استحصال عام ہے، بی گل

پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مشہور و معروف لکھاری بی گل نے انکشاف کیا ہے…

2 weeks ago