پاکستان نے ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ کل کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا

پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کیلئے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔

Image Source:Lahore News

Super Four Pak India Match

بھارت کیخلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔

بھارت کے خلاف آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، فہیم کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر  اور  تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔

فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو  فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔

اسپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور  سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں جب کہ  محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

پاکستان ٹیم کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل آج واحد ٹریننگ سیشن ہے۔

ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے جس کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے حامی بھرلی۔

اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago