سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بنگلادیش کے خلاف کامیابی کے بعد پاکستان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ پر آگیا۔
کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں آج سہ پہر کولمبو پہنچیں گیئں جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی ہے۔
یاد رہے کہ کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیشگوئی کی گئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔
کولمبو میں تمام میچز واش آؤٹ ہونے پر پاکستان فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبو میں ایونٹ کے تمام میچز اگر بارش کی نذر ہوجاتے ہیں تو بھی پاکستان ایشیا کپ کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرجائے گا۔
موسم کا حال دیکھنے والوں کی جانب سے کولمبو میں اگلے 10 دن تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ جس کے باعث تمام میچز واش آوٹ ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ اس وقت بھی کولمبو میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش جاری ہے۔
اس طرح کی صورتحال میں سری لنکا اور بھارت کے پوائنٹس بھی برابر ہوجائینگے، میچز واش آؤٹ ہونے کی صورت میں نیٹ رن ریٹ نافذ نہیں ہوگا۔
ایشیا کپ میں پوائنٹس کی برابری اور رن ریٹ نہ ہونے پر فائنل کی دوسری ٹیم کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا۔
میگا ایونٹ کا فائنل میچ 17 ستمبر کو کولمبو میں ہی شیڈول ہے، اس دوران 40 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اگر ایشیا کپ کا فائنل بھی واش آوٹ ہوگیا تو مشترکہ فاتح قرار دیا جائے گا۔
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…
آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…
پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…