عدنان صدیقی کو ٹی وی کے سنہری دن یاد آگئے


0

‘میرے پاس تم ہو’ ، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین ڈراموں میں سے ہے، جس میں ‘شہوار’ کا کردار سب سے زیادہ ہٹ ہونے والے کرداروں میں سے ہے۔ اس کردار کی نفیس اور متاثر کن شخصیت دیکھنے والوں کو بہت پسند آئی، اس کردار کو عدنان صدیقی نے نبھایا جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔

ٹیلی ویژن کے عالمی دن کے موقع پر، 52 سالہ اداکار جو ٹیلی ویژن نے اپنے اداکاری کے تجربے کے بارے میں ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے کیرئیر کی چند پرانی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

Image Source: File

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف منتقلی، چھوٹی اسکرین نے انہیں کھلی بانہوں کے ساتھ خوش آمدید کہا جو کہ انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے بڑی بات ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ پی ٹی وی کا زمانہ تھا جو کہ واحد چینل تھا اور اس کا مطلب اعلیٰ معیار کا تھا چاہے پھر وہ اداکاری ہو، تحریر ہو، ہدایت کاری ہو یا اسکرین پلے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ 70 اور 80 کی دہائی تکنیکی طور پر اتنی ترقی یافتہ نہیں تھی لیکن، یہاں انڈسٹری میں جس چیز کی کمی تھی اس سے زیادہ اعلیٰ معیار کے ڈرامے بنا کر اس کمی کو پورا کیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ٹیلی ویژن معلومات فراہمی، تعلیم اور تفریح سب فراہم کرتا تھا۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ چھوٹے پردے سے ان کے تعلق کو تین دہائیاں ہوگئیں۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا، وہ آج جو بھی ہیں چھوٹی اسکرین کی وجہ سے ہیں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ ٹیلی ویژن کے عالمی دن کے موقع پر ، وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی کچھ تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 21 نومبر کو ٹیلی ویژن کا عالمی دن منایا گیا اور اداکار نے ٹیلی ویژن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنے کیرئیر کے سنہری دور کو یاد کیا اور ایکٹنگ کے ابتدائی دور کے حوالے سے پوسٹ شیئر کیں۔ انہوں نے 1992 میں اپنے پہلے ڈرامے ‘عروسہ’ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے سب کو متاثر کرتے چلے گئے۔ عدنان صدیقی نے متعدد ہٹ سیریز جیسے سمؔی، پاکیزہ ،میرے قاتل میرے دلدار اور پارسا میں بھی کام کیا ہے۔ انہیں مام اینڈ اے مائٹی ہارٹ جیسی فلموں میں بین الاقوامی سطح پر بڑے پردے پر بھی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی، یلغار اور بیحد میں بھی اداکاری کی۔

علاوہ ازیں ، ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ عدنان صدیقی سوشل میڈیا ویب سائٹ پراپنی تصاویر اور ویڈیوز کی وجہ سے بھی کافی مقبول ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے ایک ریستورانٹ میں تندور پر روٹیاں بنانے کی ویڈیو شیئر کی تھی انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’انہیں اب سمجھ آئی ہے کہ گول روٹیاں بنانے پر اتنا ہنگامہ کیوں ہوتا ہے۔’


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *