جو سمجھتے ہیں اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں، اشنا شاہ

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اپنے انداز، بولڈ اور متنازع تصاویر و ویڈیوز کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتی ہیں۔ لیکن اشنا شاہ عمدہ اداکاری کے ساتھ اپنے ناقدین کو کرارا جواب دینا بھی خوب جانتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے کی گئی تنقید پر ان کے چبھتے ہوئے جوابات پوسٹ کو وائرل کر دیتے ہیں۔

لیکن اس بار معاملہ کچھ اور ہے کیونکہ اپنی حالیہ پوسٹ میں اشنا شاہ نے اداکاراؤں پر تنقید کرنے والوں کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں کافی سخت الفاظ کا چناؤ کیا گیا ہے مگر انہوں نے اپنے اس پیغام کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی ہے۔

Image Source: Twitter

اشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ناقدین کو بلاوجہ کی تنقید سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ادب و آداب اور اپنی اخلاقیات کا خیال رکھنے والا ہر پاکستانی جو اداکاری کے شعبے اور اداکاروں کو کم تر سمجھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ اداکارائیں فحاشی پھیلاتی ہیں وہ ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیں۔

Image Source: File

اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ایسے افراد وہ چینل بھی نہ دیکھیں جو اسلام کی تبلیغ نہیں کرتے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ اپنی غیرت دکھائیں اور ایسی ذہنیت والے افراد سوشل میڈیا کا استعمال بھی ترک کردیں۔

سوشل میڈیا پر اشنا شاہ کافی ایکیٹو رہتی ہیں اور ایسی وجہ سے ان کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو مختلف موضوعات پر اپنی رائے دینا بے حد ضروری سمجھتی ہیں۔ ایسا ہی کچھ چند روز پہلے ہوا جب کینیڈین ولاگر روزی گیبریل نے پاکستان کے سیاحتی مقامات کو کچرے سے آلودہ کرنے کے خلاف ایک طویل پوسٹ کی تھی اور اسے صاف رکھنے کا کہا تھا۔روزی گیبریل کے مطابق کچھ مقامی افراد نے وہاں موجود کچرے اور آلودگی سے متعلق اپنے خدشات ان سے بیان کیے اور اُمید کا اظہار کیا تھا کہ وہ ان کی مدد کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں گی۔

Image Source: Instagram

اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور اسکرین شاٹس پر مشتمل ایک طویل پوسٹ شیئر کی تھی اور اسے ‘نارتھ کو صاف رکھیں’ کا نام دیا تھا ۔تاہم اشنا شاہ روزی گیبریل کی اس پوسٹ پر آگ بگولا ہوگئیں اور انہیں پاکستانیوں پر تنقید ایک آنکھ نا بھائی چنانچہ اداکارہ نے اس حوالے سے ایک اسٹوری میں یوٹیوبر پر تنقید بھی کی۔

علاوہ ازیں ، حال ہی میں ہونے والے برائیڈل فیشن ویک میں علیزے شاہ واک کرتے ہوئے ریمپ پر گر پڑیں تھیں جنہیں شازیہ منظور نے سنبھالا تھا۔ اس فیشن شو میں اشنا شاہ بھی ریمپ پر گرتے گرتے بچیں تھیں ،انہوں نے دائیں دیکھا، بائیں دیکھا اور حاضرین کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا، عروسی لباس سنبھالا اور ریمپ پر  دوبار واک شروع کردی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago