کیا اب انڈے بھی زمین میں اُگیں گے؟ حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

انڈا پہلے آیا یا مرغی؟ یہ معمہ دنیا بھر کے لوگوں کے ذہنوں میں ہمیشہ سے موجود رہا ہے اور سائنسدان اپنی تحقیق سے یہ مسئلہ کسی حد تک حل کرنے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں مگر اب یہ بات اس بحث سے باہر نکل گئی ہے کیونکہ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے اب بیجوں سے انڈے کو اُگایا جاسکے گا۔ مشین سے تیار ہونے والے انڈوں کے بارے میں تو سُنا تھا لیکن انڈے اُگنے کے بارے میں پہلی بار سُنا ہے یعنی پھلوں اور سبزیوں کی طرح ہرے بھرے کھیتوں میں اب انڈے بھی کاشت ہونگے۔ انڈوں کی یہ کاشتکاری امریکہ یا برطانیہ میں نہیں ہورہی بلکہ پاکستان میں یہ انڈے باقاعدہ اُگائے جارہے ہیں اور فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

کہا جاتا ہےکوئی ایک خوراک جو دنیا بھر کے لوگوں میں مقبول ہے اور ایک مکمل غذا بھی تصور کی جا سکتی ہے، تو وہ انڈہ ہے۔ یہ باآسانی دستیاب، پکانے میں نہایت آسان اور پروٹین سے بھر پور ہے مگر پاکستان میں اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ تاہم اب اس بات کا بھی توڑ نکال لیا گیا ہے اور اب زیادہ سے زیادہ انڈے اُگائے جائیں گے۔

Image Source : Screengrab

ان انڈوں کے بارے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ انڈہ جو کہ دیکھنے اور ذائقے میں تو بالکل عام انڈوں کی طرح ہے لیکن یہ کسی بھی فارمی یا دیسی مرغی سے حاصل نہیں کیے جاتے بلکہ زیر زمین اُگائے جاتے ہیں۔

Image Source: Screengrab

اس انڈے کے بیج چین سے منگوائے گئے ہیں اور اس کی کاشت سے کئی ہزار انڈے بیک وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس انڈے کی فصل لگانے والے کاشتکار کے مطابق ایک انڈہ 2 سے 3 روپے میں تیار ہو جاتا ہے تاہم وہ گاہک کو ایک انڈہ 6 سے 7 روپے میں بیچتاہے۔ انڈے کے کاشتکار کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاشت ہونے کے بعد وہ یہ انڈے منڈی میں فروخت کر دیتا ہے جبکہ ان انڈوں کی ایڈونس بکنگ ایک سال پہلے سے ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب ،موسم سرما شروع ہوتے ہی انڈوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، ابھی تو سردی کا آغاز ہے اور انڈے عوام کی پہنچ سے باہر ہونے لگے ہیں اور اس کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔ وزیر اعظم کے مرغیاں پالنے اور ملکی معیشت بہتر کرنے کی تجویز اپنی جگہ، مگر انڈوں کے نرخوں میں اچانک اضافے سے شہری پریشان ہیں۔ ایسے میں چین کے بیجوں سے کاشت ہونے والے یہ انڈے کسی نعمت سے کم نہیں ، آپ انہیں اُبال کر کھائیں، آملیٹ بنائیں، فرائی کریں یا پھر کسی بھی طریقے سے کھائیں ان کا ذائقہ عام انڈوں جیسا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ آپ کی جیب پر بھی بھاری نہیں پڑیں گے۔ تاہم ان کے ذائقے اور غذائیت کے بارے میں ماہرین ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سویڈن کی مقامی کمپنی ایگلی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ تمام لوگ جو گوشت یا جانور سے حاصل کی گئی اشیاء استعمال نہیں کرتے وہ کمپنی کے تیارکردہ بیجوں سے انڈے اُگا کر کھا سکتے ہیں اسی لئے کئی برسوں کی تحقیق سے بنائے جانے والے ان بیجوں کی مانگ مارکیٹ میں آتے ہی بہت بڑھ گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago