بولی ووڈ میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے،صنم سعید


0

بولی ووڈ انڈسٹری کا شمار دنیا کی چند کامیاب ترین فلم انڈسٹریز میں ہوتا ہی ہے، یہ ایک بڑی انڈسٹری ہے۔ ماضی میں بولی ووڈ کی جانب کئی نامور پاکستانی فنکاروں کو خصوصی طور پر مختلف پراجیکٹس کے لئے مدعو کیا جاچکا ہے، جہاں انہوں نے اپنی زبردست پرفارمنس سے پاکستان سمیت بھارتی عوام کو بھی اپنا گرویدہ کیا ہے۔

حال ہی میں پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی سامنے آئی ہیں، جنہوں نے بولی ووڈ میں کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، صنعم سعید مشہور ومعروف ڈرامہ سیریل “زندگی گلزار ہے” میں کشف مرتضیٰ کا زبردست کردار ادا کرنے کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

Image Source: File

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم سعید جو حال ہی میں زی 5 کی ایک ویب سیریز “قاتل حسینوں کے نام” کے ٹریلر میں نظر آئیں تھیں، اگرچہ ٹریلر نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، لیکن افسوس سیریز زیادہ کامیاب ثابت نہ ہوسکی۔

البتہ اگر زندگی گلزار ہے کی بات کی جائے تو صنم سعید کی پرفارمنس کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار ہندوستان میں بھی بے انتہاء سراہا گیا تھا۔ لوگوں کو پسند آیا کہ جس طرح اداکارہ نے کردار کو نبھایا بلاشبہ وہ حقیقت سے کم نہ تھا، اس ڈرامے میں ان کا تجربہ اور ٹیلنٹ اپنی مثال آب تھا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری سے ایک طویل عرصے سے وابستہ اداکارہ صنم سعید کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے اچھی آفر ہوئی تو وہ کام کریں گی۔

Image Source: Rediff

دام اداکارہ نے قاتل حسینوں کے نام کے ورچوئل ٹریلر لانچ کے دوران تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے تیار ہیں، البتہ بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں کام نہیں کرنا چاہتی ہیں۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ وہ سرحد کے اس طرف یعنی پاکستان ٹی وی انڈسٹری کو ترجیح دیتی ہیں۔ فلموں کی بہت سی انواع ہیں جن میں وہ کام کرنا چاہتی ہیں، بہت سارے اداکاروں کے ساتھ وہ کام کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، “البتہ بالی ووڈ میں عامر خان وہ شخص ہے جن کے ساتھ وہ کام کا آغاز کرنا چاہیں گی۔”

اس دوران انہوں نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہندوستان میں زبردست مقبولیت پر بھی بات کی، “ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان کیسا ہے، ہم نے ان کی فلمیں دیکھی ہیں۔ لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ہم کیسے نظر آتے ہیں اور ہماری زندگی کیسی ہے۔ لہذا یہ ان کے لیے آنکھیں کھولے رکھنے والا موقع تھا کہ ہم دونوں ایک جیسے نظر آتے ہیں، ایک جیسا کھانا کھاتے ہیں، پریکٹیکل طور پر ہم آپس میں بھائی بہن ہی ہیں۔

Image Source: File

انہوں نے مزید بتایا کہ، “اب وہ جان چکے ہیں کہ پاکستانی ہمارے جیسے نظر آتے ہیں، ہم ایک جیسے بال رکھتے ہیں، ہماری طرح ہی بات کرتے ہیں، البتہ اردو میں تھوڑی اچھی بات کرتے ہیں۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارمز نے ہمیں وہ آزادی دی ہے، جہاں پابندی اور سیاست کو ایک طرف رکھا گیا ہے، اور ہم اپنے شوز کے ذریعے ہندوستانی اوڈینس تک پہنچ سکتے ہیں اور اس کا ریسپانس بھی زبردست رہا ہے۔”

مزید پڑھیں: کیا صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کر لی؟

دوسری جانب صنم سعید نے قاتل حسیناؤں کے نام میں اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کا کردار، ان کی حقیقی زندگی کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’وہ حقیقی زندگی میں اتنی آسانی سے ناراض نہیں ہوتی ہوں، لیکن جب میں کوئی کردار ادا کر رہی ہوں تو ہمیں ان جذبات کو لانا ہوتا ہے۔ اداکار ہونے کی خوبصورتی یہ ہے کہ میں اپنے کرداروں کے ذریعے اظہار کروں۔ میں حقیقی زندگی میں بالکل بھی فیمی فٹالے نہیں ہوں، میں ایک بہت ہی سادہ سی لڑکی ہوں، لیکن میں اس شو میں یہی کردار ادا کر رہی تھی۔

Image Source: Reviewit

“قاتل حسیناؤں کے نام ایک ایسی سیریز ہے جو ہمت، حوصلے اور طاقت پر مبنی ہے۔ اس شو میں کام کرکے خوشی ہوئی جس میں مضبوط اور نڈر خواتین کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں جو اپنی خواہش کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاتی ہیں۔

یاد رہے قاتل حسیناؤں کے نام ایک خالص دیسی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری برطانوی ہندوستانی ہدایت کار مینو گور نے کی ہے۔ کاسٹ میں معروف ستارے شامل ہیں۔ جس میں سمیعہ ممتاز، صنم سعید، ثروت گیلانی، مہر بانو، فائزہ گیلانی، بیو رانا ظفر، ایمان سلیمان، احسن خان، عثمان خالد بٹ، شہریار منور اور سلیم معراج شامل ہیں۔

اس سیریز میں خواتین کی سات مختلف زندگیوں پر مبنی سات مختلف کہانیاں ہیں جو لفظ فیمی فیٹائل کی نئی تعریف بیان کرنا چاہتی ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *