خوشخبری! سعودی حکومت کا پھر سے عمرہ کی اجازت دینے کا فیصلہ


0

اگر آج بحیثیت مسلمان کسی سے پوچھا جائے کہ تمھاری اس دنیا میں اس وقت سب سے بڑی خواہش کیا ہے تو یقیناً دنیاوی حالات دیکھتے ہوئے سب کی خواہش ہوگی کہ بس اللہ تعالیٰ کا در ایک بار پھر سے کھل جائے اور مسلمان اللہ تعالیٰ کے گھر خانہ کعبہ کی پھر سے زیارت کرسکے اور اپنے کئے گئے گناہوں کی معافی مانگ سکے۔ تو بس اب تمام مسلمانوں کے لئے انتظار ختم ہوگیا کیونکہ حکومت سعودیہ عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرے پر عائد پابندی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ کا گھر ایک بار پھر ہر خاص و عام کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سعودی عرب کی جانب سے جہاں کورونا وائرس کے خطرے پیش نظر 7 ماہ سے عمرے پر عائد پابندی کو ختم کرکے اسے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کرلیا گیا ہے۔ تاہم صحت کے ضوابط کو اولیں ترجیح دی جائے گی۔

اس خبر کا اعلان سعودی وزیر حج و عمر محمد صالح بینتین کرتے ہوئے کہا کہ ” عمرے اور زیارتوں پر عائد عارضی پابندی کو مرحلہ وار طریقے سے اٹھا لیا جائے گا۔ وہیں ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ مرحلہ وار عمرے اور زیارتوں کو دوبارہ کھولنے کے لئے اب جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں پھر تمام ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں عمرہ پیکج اندورن اور بیرون ملک جدید شکل ۔میں متعارف کروا سکیں۔

سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ ایک ایپلیکیشن متعارف کروائے گی، جس کے ذریعے عمرے کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے اپنے عمرے کی تاریخ اور وقت کا باآسانی تعین کرسکیں گے، اس حوالے سے تقریباً 30 سے زائد لوکل اور انٹرنیشنل کمپنیاں کو کام کرنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ آنے والے زائرین کو حفاظتی سہولیات اور اچھی سہولیات فراہم کرسکیں۔

محمد صالح بینتین کا خیال ہے کہ اس طرح کمپنیاں اگر مل کر کام کرتی ہیں تو انہیں بھی اس سے ناصرف فائدہ ہوسکتا ہے بلکہ ساتھ ہی وہ اپنی اچھی اور بہترین سہولیات آنے والے 16 ملین کے قریب مقامی اور بین الاقوامی عمرہ زائرین کو فراہم کرسکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ اگر عمرہ کمپنیاں اپنی آن لائن سہولیات فراہم کرتی ہیں تو وہ باآسانی عمرے پر آنے والے زائرین سے رابطے میں سکیں گی جبکہ پہلی تبدیلی اندرون اور بیرون ملک سے مسجد نبوی کے زائرین کے حوالے سے کی جائے گی۔

اس ہی دوران سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین نے اس بات کا بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ 2030 تک سالا تین کروڑ عمرہ زائرین کی میزبانی کرنے چاہتے ہیں۔ جبکہ آن لائن سہولیات فراہمی کے حوالے سے ان کا اس بات پر اسرار ہے کہ ناصرف یہ چیزوں کو آسان بلکہ عمرے کے اخراجات بھی عام عوام کے لئے کم کرسکے گا۔

واضح رہے رواں سال فروری کے مہنے میں حکومت سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر عمرے پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس ہی دوران اس سال حج بھی محدود افراد کو کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *