نوجوان کرکٹر حسن علی نے اپنی اہلیہ کے ساتھ منائی شادی کی پہلی سالگرہ


0

پاکستان کے نوجوان کرکٹر حسن علی نے اپنی اہلیہ سامعہ کے ہمراہ دبئی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی۔ اپنی شادی کا ایک سال کامیابی سے مکمل ہونے پر حسن علی اور سامعہ نےخصوصی فوٹو شوٹ کا اہتمام بھی کیا۔ اس فوٹو شوٹ کے لئے انہوں نے دبئی کی مشہور “لو لیک “کا انتخاب کیا۔

دبئی کی یہ جھیل اپنےخوبصورت مناظر کی وجہ سے کافی مقبول ہے۔ حسن علی اور سامعہ نے بھی اس کی خوبصورتی کا فائدہ اٹھایا اور اس جھیل کے دلکش مناظر میں فوٹو گرافی سے اپنی شادی کی سالگرہ کے لمحوں کو یادگار بنالیا۔

مزید جانئے: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے بیٹی کی شادی کی خبر کی تردید کردی

پاکستانی کرکٹر حسن علی گزشتہ برس بھارت سے تعلق رکھنے والی سامعہ آرزو سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے تھے۔ ظہیر عباس ، محسن خان اور شعیب ملک کے بعد حسن علی بھارتی لڑکی سے شادی کرنے والے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ میڈیا میں حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی خبر نے دھوم مچا دی تھی اور پاکستانی کر کٹر نے پریس کانفرنس میں ان خبروں کی تائید کرتے ہوئے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا۔

Image Source: The Express Tribune

حسن علی کی سامعہ آرزو سے ملاقات دبئی میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یہ دوشیزہ حسن علی کےدل کو بھاگئیں اور حسن علی نے انہیں شادی کی پیشکش کردی تھی جو بعد میں سامعہ آرزو اور ان کی فیملی نے قبول کرلی تھی ، یوں یہ شادی انجام پاگئی تھی۔

حسن علی نے اپنی شادی کی تقریب میں ہندوستان اور پاکستان کے کرکٹرز کو بھی مدعو کیا تھا۔ شادی کے بعد سے حسن علی سوشل میڈیا پر اپنی کرکٹ میں کارکردگی کے بجائے اہلیہ سامعہ کے ساتھ اپنے منفرد فوٹو شوٹس کے لئے مداحوں میں کافی مقبول ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *