بھارتی سرزمین مودی کے دور میں مسلمان اداکاروں کیلئے غیر محفوظ


0

ممبئی میں پولیس نے مبینہ طور پر بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے گینگ کی سازش ناکام کردی اور شارپ شوٹر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

سپر اسٹار دبنگ خان کے قتل کی اس سازش نے جہاں مودی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا وہیں کئی سوالات کو بھی جنم دے دیا ہے کیونکہ بھارت میں انتہا پسندوں کی وجہ سے عام مسلمانوں کی زندگی تو مشکلات سے دوچار ہیں اور ان کی جان و مال غیر محفوظ ہیں، لیکن اب مسلمان اداکار بھی ان کی سازشیوں سے محفوظ نہیں سلمان خان کے قتل کی یہ سازش اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Image Source: The News.com.pk

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ کے شہر فریدہ آباد کی پولیس نے ایسے شارپ شوٹرز کو گرفتار کیا ہے جو بدنام زمانہ لارینس بشنوئی گینگ کے رکن ہیں اور انہوں نے چند ماہ قبل اسی شہر کے رہائشی شخص کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے بتایا کیا کہ اس قتل کے بعد اُن کا اگلا ہدف بالی ووڈ کے اداکار سلمان خان تھے جس کی انہوں نے ریکی بھی کرلی تھی۔ جبکہ بالی وڈ کے دبنگ خان جو گزشتہ چار ماہ سے قرنطینہ میں تھے حال ہی میں اپنی ممبئی کی رہائش گاہ واپس لوٹے ہیں۔

پولیس کے مطابق سلمان خان کی ریکی کرنے کے لیے گینگ نے اداکار کے پڑوس میں گھر خریدا تھا، دوران تفتیش ملزم نے یہ انکشاف کیا کہ وہ دو ماہ سے سلمان خان کے گھر کی ریکی کررہا تھا اور اس نے سیکیورٹی سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کرلی تھیں۔ پولیس کی زیر حراست ملزم سمپت نے قتل کی سازش بے نقاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سلمان خان کو اُس وقت نشانہ بناتا جب وہ معمول کے مطابق اپنی بالکونی میں آکر مداحوں کو ہاتھ ہلاتے، اس سے پہلے وہ نشانہ تاک کر بیٹھ جاتا اور آتے ہی سلمان خان کو گولی مار دیتا۔ ملزم نے یہ بھی بتایا کہ سلمان خان اپنے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے اب تک محفوظ رہے۔

Image Source: dw.com

بھارتی پولیس کے مطابق مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھنے والے یہ شارپ شوٹرز 1998 میں سلمان خان کے ہاتھوں بلیک بکس (ہندوستانی ہرن)کے قتل پر بھارتی سپر اسٹار سے مشتعل تھے۔ بشنوئی اور سمپت نہرہ نامی یہ جرائم پیشہ افراد نے اس سے قبل بھی 2018 میں سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور ملزم سمپت نہرہ دو سال قبل بھی اسی الزام میں گرفتار ہوچکا ہے۔

مزید جانئے : بھارتی اداکار جاوید جعفری اور زیبا بختیار کے شادی کب ہوئی؟

پولیس کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر سمپت نہرہ اداکار کو لارینس بشنوئی کے کہنے پر قتل کرنا چاہتے تھے، کیوں کہ لارینس سلمان خان کو جنوری میں قتل کرنے کی دھمکی دے چکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جنوری میں گرفتار ہونے والے شارپ شوٹرز سے کچھ بندوقیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان خان پر یہ الزام تھا کہ 1998 میں جب وہ اپنی فلم “ہم ساتھ ساتھ ہیں“ کی شوٹنگ کے لئے راجھستان گئے تھے اس وقت انہوں نے کنکانی میں دو بلیک بکس کا شکار کیا تھا اور انہیں ہلاک کردیا تھا۔ جبکہ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بلیک بکس کا شکار ممنوع ہے۔

لہٰذا 2018 میں سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور بعد میں انہیں اس کیس میں ضمانت مل گئی تھی۔ ان کے ساتھی اداکار سیف علی خان ، سونالی باندرے، نیلم کوٹھاری اور تبو کے علاوہ دشیانت سنگھ بھی ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر بری ہوگئے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
1
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format