
لوگوں کے لیے وزن کم کرنا کافی جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے، لیکن اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔ویسے تو وزن کم کرنے کے لئے ورزش کرنا سب سے بہترین عمل ہے لیکن کچھ ایسی تدبیریں بھی ہیں جس کے لیے پسینہ بہانے کی ضرورت نہیں۔ذیل میں ہم آپ کو ایسے ہی طریقوں بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپکو وزن کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Wazan Ghatane K Tareke: وزن گھٹانے کے طریقے
:ناشتہ میں کیا کھائیں

ناشتہ ہمیشہ پروٹین سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے تاکہ سارا دن بھوک کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ناشتے میں انڈے ، دہی یا مونگ پھلی کے مکھن کا استعمال کریں۔ کھانے میں تین گھنٹے سے زیادہ وقفہ نہ دیں اور ہمیشہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔
پھل اور سبزیاں

پھلوں اور سبزیوں میں کیلوریز اور چکنائی کم ہوتی ہے، اور فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے دن کے اوقات میں پھلوں یا سبزیوں کے سلاد کا استعمال ضرور کریں۔ تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو لوگ سبزیاں اور پھل زیادہ استعمال کرتے ہیں وہ جسمانی طور پر بھی کم وزن کے حامل ہوتے ہیں۔
انٹرمٹنٹ فاسٹنگ
یہ موجودہ عہد کا ایک مقبول غذائی طریقہ کار ہے جس میں ایک خاص وقت کے اندر دن بھر کی کیلوریز استعمال کی جاتی ہیں اور باقی وقت غذا سے دور رہتے ہیں۔مختلف تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ انٹرمٹنٹ فاسٹنگ جسمانی وزن میں کمی لانے میں مؤثر ہوتی ہے۔
پانی خوب پئیں

پانی پینا جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ پانی پینے سے میٹابولزم کی رفتار ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کے لیے 24 سے 30 فیصد تک بڑھ جاتی ہے، جس سے زیادہ کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے۔
شہد کھائیں

شہد قدرت کی ایک ایسی نعمت ہے جس کے فوائد کا کوئی شمار ہی نہیں۔لذت اور بیماریوں سے تحفظ میں اس کا کردار اپنی جگہ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے بھی یہ بہت کارگر اور آسان ترین نسخہ ہے۔ ماہرین صحت بتاتے ہیں کہ اگر آپ اپنے جسم سے فالتو چربی ختم کرنا چاہتے ہیں تو صبح نہار منہ ایک چمچ شہد میں ایک چمچ نیم گرم پانی مکس کر کے پی لیا کریں۔ شہد اور نیم گرم پانی کے ساتھ چاہیں تو چند قطرے لیموں کا رس بھی شامل کر سکتے ہیں، یہ نسخہ ہے تو سادہ مگر اس کے فائدے بیشمار ہیں۔
میٹھے مشروبات سے گریز

دن بھر میں محض ایک سافٹ ڈرنکس کی جگہ پانی کو دینے سے آپ جسم کو 10 چائے کے چمچ چینی سے بچا سکتے ہیں۔ میٹھے مشروبات کا استعمال کم کرکے آپ بتدریج جسمانی وزن میں کمی لاسکتے ہیں۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ فروٹ جوسز میں بھی اتنی ہی چینی ہوتی ہے جتنی ایک سافٹ ڈرنک میں۔لہٰذا پھل کو کھانا اس کے جوس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
تلی ہوئی چیزوں مت کھائیں

بہت سے لوگوں کی یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ کم کھاتے ہیں لیکن ان کا وزن بڑھ جاتا ہے، لیکن ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کھا کیا رہے ہیں، تلی ہوئی چیزیں جیسکہ ، بروسٹ ، برگر، کولڈرنک، بیکری کی چیزوں کا استعمال ترک کردیں۔ خیال رہے کہ ایک تازہ تحقیق سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ فاسٹ فوڈ کھانے سے جگر کا مرض (جگر پر چربی) لاحق ہوسکتا ہے۔
گرین ٹی پئیں

آپ کو کام کے دوران بھوک یا جسم میں پانی کی کمی محسوس ہو رہی ہے تو کافی یا چائے سے گریز کیجیے اور ان کے بدلے سبز چائے استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے نہ صرف آپکی پیاس دور ہوجائے گی بلکہ سبز چائے اضافی وزن کو کم کرنے میں مدد دے گی،اس کا استعمال کھانے سے پہلے اور بعد میں انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے۔
چیونگم چبائیں

چیونگم چبانے خاص طور پر منٹ گم کو چبانے سے بے وقت کچھ کھانے کی خواہش کو دبانا آسان ہوجاتا ہے۔ درحقیقت گم کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کے بعد دیگر غذاؤں کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔
مزید پڑھیں: ٹھنڈی ٹھنڈی آئسکریم سے وزن گھٹائیں
سیڑھیاں اتریں چڑھیں

گھر میں ہوں یا آفس میں سیڑھیاں چڑھنے کا کام آپ آسانی سے کرسکتے ہیں، لفٹ کا استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔ دن میں تین سے چار مرتبہ سیڑھیاں ضرور چڑھیں، سیڑھیاں چڑھنے اترنے سے آپ اپنے وزن میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں گے۔
0 Comments