
کھلونے بنانے والی کمپنی میٹل نے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا انوکھا انداز اپناتے ہوئے ان کی سالگرہ پر ان سے ملتی جلتی باربی ڈول کو اپنے کلیکشن میں شامل کرلیا۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی 96 ویں سالگرہ کےاعزاز میں معروف گڑیا “باربی ڈول” بنانے والی کمپنی نے نیا ایڈیشن متعارف کراکے ملکہ برطانیہ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا ہے۔
یہ باربی ڈول ہو بہو ملکہ برطانیہ کا دوسرا روپ لگتی ہے، اس نے سفید گاؤن ، ہاتھوں میں دستانے، گلے میں پیش قیمتی پتھروں کا ہار اور سر پر ہیروں کا تاج سجایا ہوا ہے جو دراصل ملکہ الزبتھ نے اپنی شادی کے دن پہنا تھا۔ یہ باربی ڈول جون کے شروع میں لندن کے سٹورز میں دستیاب ہو گی۔

برطانوی ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں ، وہ تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک راج کرنے والی حکمران ہیں، انہوں نے دو ماہ قبل تخت نشینی کی سترہویں سالگرہ منائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے شاہی محل پہنچی جہاں انہوں نے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ملاقات کی۔

اس موقع پر ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور مرحوم شہزادہ فلپ کے ہمراہ ان کی تصویر شیئر کی۔ سوشل میڈیا پر شاہی خاندان اور برطانوی عوام کی جانب سے بھی ملکہ برطانیہ کی سالگرہ مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سالگرہ کے موقع پر ان ایک تصویر جاری کی گئی ہے، جس میں ملکہ کو دو گھوڑوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر ونڈسر کیسل میں لی گئی تھی، جہاں ملکہ اب اپنا زیادہ تر وقت گزارتی ہیں۔اس کے علاوہ شاہی خاندان نے سالگرہ کی مبارکباد کے ساتھ 1928 کی دو سالہ شہزادی الزبتھ کی تصویر بھی ٹوئٹ کی۔
خیال رہے کہ اپنی صحت اور غذا کا نہایت خیال رکھنے والی ملکہ برطانیہ گزشتہ دنوں کورونا کا شکار ہوگئیں تھیں اور انہوں نے ابتداء ہی میں خود کو شاہی قلعہ ونڈسر میں محدو کرلیا تھا اور اس دوران شاہی ریسیپی سے تیار کردہ اپنا ٹماٹو کیچپ اور براؤن ساس مارکیٹ میں متعارف کرایا تھا، جس کی قیمت مارکیٹ میں پہلے سے دستیاب برانڈز سے کہیں زیادہ تھی ۔تاہم کورونا وائرس سے کو شکست دینے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنا پہلا پیغام بھی شیئر کیا تھا۔ نیز کورونا کی وجہ سے ملکہ کی سالگرہ سادگی سے بغیر کسی مرکزی تقریب کے منائی گئی تھی اور ملکہ کے حکم پر انہیں پیش کی جانے والی اکیس توپوں کی سلامی کو منسوخ کردیا گیاتھا۔
مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ نے کیا پاکستانیوں کی خدمات کا اعتراف، پاکستانیوں کے سرفخر سے بلند
علاوہ ازیں، ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوم نے حالیہ دنوں میں ملک کے آئندہ بادشاہ اور ملکہ کے ناموں کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا اور اس سے شاہی محل کے اگلے وارثوں کے بارے میں جاری چہ مہ گوئیوں کا بھی خاتمہ ہوگیا تھا۔
0 Comments