
اسپورٹس کی دنیا کا خوبصورت کپل پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنائے جانے والی فلم کے بارے میں تو ہم سب جانتے ہیں کہ وہ ابتدائی مراحل میں ہے لیکن فلم سے پہلے اب یہ دونوں ایک شو میں اکھٹے نظر آئیں گے۔ جی ہاں ! جلد ہی یہ دونوں پاکستان کی سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلیکس کے ایک پروگرام میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلیکس کے لئے دی شعیب اینڈ ثانیہ شو کی میزبانی کریں گے۔ ان دونوں کا کہنا ہے کہ ہمارے شو میں کوئی متنازع بات نہیں ہوگی بلکہ شو کے ذریعے محبت اور امن کا پیغام دیا جائے گا اور ہنسی مذاق کے ذریعے لوگوں کا ٹینشن کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

شعیب اینڈ ثانیہ شو میں پاکستان اور بھارت کی مشہور شخصیات بطور مہمان شرکت کریں گی اور ہلکے پھلکے انداز میں اپنی زندگی کی دلچسپ باتیں شئیر کریں گی۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ “ہم چند لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کوویڈ کی وجہ سے، تمام پروسس تھوڑا سست پڑگیا لیکن یہ کام پروسس میں ضرور ہے۔
اس انٹرویو میں جب ثانیہ سے فلم انڈسٹری میں ان کی انٹری اور بطور اداکارہ کیریئر کے آغاز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فوراً جواب دیاکہ کبھی نہیں کبھی نہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ میں شعیب کے لیے یہ بات نہیں کہہ سکتی لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میں اداکار بن سکتی ہوں۔ میں کیمرے کے سامنے شرماتی جاتی ہوں مجھے لگتا ہے کہ اس کے لیے بہت ہمت کی ضرورت ہے اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ اداکاری کی دنیا میں میری کوئی گنجائش ہوگی۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پاکستانی ڈراموں کی شوقین نکلیں
انہوں نے انٹرویو میں اپنی ٹینس ریٹائرمنٹ کے بارے میں بھی بات کی اورکہا کہ اب کچھ تو کرنا پڑیگا۔ (اب ہمیں کچھ کرنا ہے)۔ ہمارا شو جلد ہی شوٹنگ میں جائے گا۔ شعیب اور میں مختلف چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں ، ہم نے پرفیوم لانچ کے تجربے کے کو بھی کافی انجوائے کیا تھا۔

ثانیہ نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے شعیب کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں بتایا تو وہ حیران رہ گئے حالانکہ میری فیملی اور قریبی لوگ بھی اس بات پر حیران ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہاں، وہ حیران ہوا لیکن ہم اپنے پیشہ ورانہ شعبوں میں ایک دوسرے کے سب سے بڑے سپوٹر ہیں۔اس نے مجھ سے کہاکہ تم جو بھی فیصلہ کرو، میں تمہارے ساتھ ہوں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ثانیہ مرزا جب بھی کسی ٹاک شو میں نظر آئیں تو لوگوں نے ہمیشہ انہیں پسند کیا کیونکہ ان کے مزاح کا انداز لوگوں کو محظوظ کرتا ہے۔ وہ ایک ٹک ٹاکر بھی ہیں اور ان کی متعدد ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل بھی ہوچکی ہیں۔

اپنے حس مزاح اس بارے میں انہوں نے کہا کہ میری حس مزاح ہمیشہ پوائنٹ پر ہوتا ہے اس کے بارے میں کوئی سوال نہیں ہے ، ہاں میں کیمرے کے سامنے شرماتی ہوں، اس لئے مجھے نہیں لگتا کہ میں اداکاری کرسکتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کا ہی تعلق کھیلوں سے ہے مگر ہم دونوں کی کیمسٹری گھر میں کافی مضبوط ہے۔ ہم ایک ساتھ مذاق کرتے ہیں اور ہنستے ہیں۔بلیکن ہمارے درمیان شدید لڑائیاں بھی ہوتی ہیں اور اس وقت ہماری حس مزاح ایک طرف رہ جاتی ہے۔

اپنے شو کے بارے میں ثانیہ مرزا یہ شو مداحوں کی تعداد بڑھانے یا اشتہارات حاصل کرنے کے لئے نہیں کیونکہ میرے اور شعیب کے پاس پہلے ہی یہ دونوں چیزیں بڑی تعداد میں ہیں۔ ہمارے شو کا مقصد لوگوں کو تفریح فراہم کرنا اور آپس محبتیں بانٹنا ہے۔
مزید پڑھیں: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو بھی یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا
پچھلے سال، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا احسن خان کے شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بات کی تھی اور اپنی پہلی ملاقات کے بارے میں بھی بتایا۔ شعیب نے انکشاف کیا کہ جب میں پہلی بار ان سے ملا تھا تو انہوں نے مجھ میں کسی قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔
0 Comments