
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہمارے لئے آج نعمت یا زحمت؟ یہ وہ بحث ہے جس کا تذکرہ ہم عموماً سنتے رہتے ہیں۔ یہاں سوال یہ کھڑا نہیں ہوتا کہ دنیا میں کسی بھی قسم کی کوئی بھی ٹیکنالوجی کا تمام دارومدار ایک انسان کے اپنے استعمال پر ہوتا ہے، اگر انسان اس کا مثبت استعمال کریں تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے، منفی کرے تو بلاشبہ منفی اثرات سامنے آئیں۔ جس کی سب سے بڑی مثال حال ہی میں کینٹکی میں پیش آنے والا واقعہ، جہاں ایک لڑکے مدد کا اشارہ سیکھ کر اسے اپنی جان بچانے کے لئے استعمال کیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی میں پیش آیا دنیا میں اپنی نوعیت کا ایک انتہائی منفرد واقعہ جہاں مقامی پولیس نے ریاست نارتھ کیرولینا سے لاپتہ ہونے ایک ایسی لڑکی کو بازیاب کرایا، جس نے ٹک ٹاک پر مدد کا اشارہ سیکھا اور اس کے ذریعے مدد کی اپیل کی۔

جی ہاں امریکی ریاست نارتھ کیرولینا سے ایک 16 سالہ لڑکی گزشتہ ہفتے سے اپنے گھر سے لاپتہ تھی۔ جس کے بعد جمعرات کو ایک کار سوار نے نائن ون ون سروس پر فون کرکے خبر دی، واقعے کی تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد لڑکی کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

مذکورہ کار سوار شخص کی فون پر فراہم کردہ معلومات میں بتایا گیا کہ شاہراہ پر آگے دوڑنے والی ایک گاڑی میں ایک نو عمر لڑکی موجود ہے، جس نے ٹک ٹاک پر مقبول ہونے والا ایک اشارہ کیا۔ جس میں گھریلو تشدد میں دوسروں کی مدد مانگی جاتی ہے۔ اس اشارے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ’ گھریلو تشدد سے مجھے بچانے میں مدد کرو۔‘
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک موبائل ایپلیکیشن ایک اور موت کا سبب بن گئی
اس موقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی نے یہ اشارہ ٹک ٹاک پر سیکھا تھا، جسے پیچھے آنے والے کار سوار شخص نے دیکھ کر سمجھ لیا اور پولیس کو معلومات سے آگاہ کیا۔ مشتبہ شخص لڑکی کو نارتھ کیرولینا سے اوہایو لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر یہ اشارہ کیا ہے اور کیسا کیا جاتا ہے؟ تو سمجھیں ٹک ٹاک پر مقبول یہ اشارہ ایک ہاتھ سے انجام دیا جاتا ہے۔ اس میں کھلا ہاتھ دیکھنے والے شخص کے سامنے کیا جاتا ہے اور انگوٹھا موڑ کر اسے ہتھیلی سے لگانے کے بعد باقی چار انگلیاں بند کی جاتی ہیں۔ اس طرح انگوٹھے پر انگلیاں آجاتی ہیں۔ جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ شخص شدید کسی مشکل میں موجود ہے۔ لہٰذا کبھی کوئی یہ اشارے کرے تو آپ فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع فراہم کریں۔
واضح رہے چائینز موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک دنیا کی سب سے معروف اور مقبول ترین ایپلیکیشن قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا، سال 2020 میں دنیا بھر میں اسے 850 ملین لوگوں نے ڈاؤن لوڈ کیا ہے ، جس سے وہ دنیا سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپلیکیشن قرار دی گئی ہے۔
ماضی میں ہم نے جہاں ہم نے ٹک ٹاک کے منفی استعمال سے متعلق خبریں سنی، وہیں اس حالیہ خبر نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی نہ فائدہ مند ہوتی اور نہ ہی نقصان دہ، بس انسان کے استعمال پر سارا دارومدار ہے۔
0 Comments