اب فوڈ ڈیلیوری ‘ڈرون’ سے ہوگی؟ فوڈ پانڈا کی آزمائشی پرواز کامیاب


0

دور حاضر میں ٹیکنالوجی نے ہر کام میں جدت اور آسانی پیدا کردی ہے بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کہ سائنسی ترقی نے دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے اب کوئی کام مشکل نہیں رہا ہر کام کے لیے چھوٹی بڑی مشینیں تخلیق کی گئی ہیں تاکہ مشکل کام آسانی کے ساتھ اور کم وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ مختلف کمپنیوں کی جانب سے آن لائن سروس بھی اس تیز رفتار دور میں کسی سہولت سے کم نہیں اب چاہے کہیں جانے کے لئے گھر بیٹھے گاڑی منگوانی ہو، کھانا پھر سودا سلف بس موبائل اٹھائیں اور آرڈر کریں ہر چیز آپ کے گھر پر پہنچ جائے گی۔

ان آن لائن سروسز سے فائدہ اٹھانے کے لئے صارفین کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب ہر ہوٹل، ریسٹورنٹ اور دکانوں کے باہر گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کے لئے فوڈ ڈیلیوری کمپنیوں کے ڈیلیوری بوائز نظر آتے ہیں۔ تاہم اب وہ وقت دور نہیں کہ یہ کام ڈرون طیارے سر انجام دیں گے اور فوڈ ڈلیوری ان کے ذریعے ہوگی کیونکہ ملک کے صف اول کے ای کامرس پلیٹ فارم، فوڈ پانڈا نے خصوصی ڈرون طیارے سے کھانے پہنچانے کے آزمائشی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔

Image Source: Twitter

اس مقصد کیلئے مشہور فوڈ ڈلیوری کمپنی فوڈ پانڈا نے ڈرون فوڈ ڈیلیوری کا کامیاب تجربہ کیاہے۔ڈرون کی یہ آزمائشی پرواز ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر کے تعاون سے کی گئی جس کا نام پانڈا فلائے رکھا گیا ہے جو ایف -9 پارک اسلام آباد میں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے فوڈ پانڈا کے اس پائلٹ لانچ کی تصویریں پوسٹ کیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای کامرس اور شہریوں کی خدمت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی طور پر مستقبل ہے، اور اسلام آباد کی سول انتظامیہ ہر اس شخص کی مدد کے لیے پُرعزم ہے جو زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور سہولیات فراہم کرنے میں پہل کرتا ہے۔

اسلام آباد میں پانڈا فلائی کے اس لانچ میں فوڈ پانڈا کے رائیڈر نے پارک کے ایک کونے پر ریسٹورنٹ سے ڈھائی کلو وزنی کھانے کا آرڈر وصول کیا اور ڈرون کے اسٹوریج بیگ میں رکھ دیا۔ اس پیکیج کو پھر ڈرون کے ذریعے پارک کے دوسرے کنارے پر پہنچایا گیا جہاں دوسرے رائیڈر نے اسے وصول کیا۔ یہ ڈرون 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 60 منٹ تک پرواز کر سکتا ہے اور یہ پانچ کلو گرام تک وزن اٹھا سکتا ہے۔

اس موقع پر فوڈ پانڈا کے سی ای او نعمان سکندر مرزا نے کہا کہ فوڈ پانڈا کا بنیادی اصول مسلسل جدت لانا، حدود کو بڑھانا اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا ہے تاکہ لوگوں کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بہترین حل تلاش کیا جاسکے۔ اس سے پہلے کہ ہم اپنے صارفین کے لیے حقیقی ڈرون ڈیلیوری شروع کریں، ابھی بھی بہت سے پہلو ہیں جن کا اچھی طرح سے جائزہ لینے اور انہیں بند کرنے کی ضرورت ہے، بشمول تکنیکی، آپریشنل اور قانونی معاملات اور ہم ان سب کو بھرپور طریقے سے حل کر رہے ہیں۔ آج کی کامیاب آزمائشی پرواز اور ترسیل انتہائی حوصلہ افزا رہی ہے اور ثابت کرتی ہے کہ ہم صحیح پرواز کے راستے پر ہیں۔

فوڈ پانڈا کی جانب سے اس جدت انگیز ٹیکنالوجی کا استعمال اس بات کی طرف اشارہ دے رہا ہے کہ مستقبل میں ڈرون کے ذریعے طویل فاصلے پر کھانے کی ڈیلیوری زیادہ تیز رفتاری سے ممکن ہوسکے گی۔ خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہائش پذیر صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے کیونکہ ان کے پاس مقامی سطح پر فوڈ آؤٹ لٹس کے محدود آپشنز تھے۔

اس ڈرون ڈیلیوری سے وہ مرکزی شہری مراکز سے بھی کھانا منگوانے کے قابل ہوں گے۔ اس سہولت کے تحت فوڈ پانڈا پر آرڈر کرنے کے بعد صارف کے نزدیکی علاقے میں موجود فوڈ پانڈا کا رائیڈر ڈرون سے آرڈر وصول کرکے اسے صارف کے گھر تک پہنچائے گا۔  یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس خاص مقصد کے لئے پاکستان میں تیار کردہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کمرشل ڈرون ہے، اس طرح فوڈ پانڈا مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی میں بھی اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کرن خورشید کے حوصلے بلند

یاد رہے کہ اس سے قبل کریم ٹرانسپورٹ کمپنی نے بھی فوڈ ڈیلیوری کے لیے ڈرون کے استعمال کا اعلان کیا تھا اور ڈرون کی آزمائشی پرواز بھی کی تھی۔ کمپنی نے بتایا تھا کہ یہ سروس فی الحال صرف کراچی اور لاہور کے شہریوں کے لیے موجود ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
0
hate
confused confused
0
confused
fail fail
0
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
0
love
lol lol
0
lol
omg omg
0
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format