
اداکارہ غنا علی کچھ عرصہ قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھیں، جس کے بعد سے وہ سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی زد میں ہیں۔ تاہم جہاں انہوں نے ہمیشہ اپنے خلاف تنقید کا بہادری سے سامنا کیا ہے وہیں حال ہی میں انہوں نے اعتراف کیا ہے ک انہیں پہلے سے شادی شدہ شخص سے شادی کرنے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنا علی نے رواں برس شادی کا اعلان کیا تو انہیں افسوس مبارکباد کے پیغامات کے بجائے لوگوں کی جانب سے شوہر کی جسامت کو لیکر تبصرے اور مذاق اڑایا گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ سوشل میڈیا پر جوں ہی اداکارہ کی شادی کی تصاویر منظر عام پر آئیں اور معلوم ہوا کہ ان کے شوہر ناصرف پہلے سے شادی شدہ ہیں بلکہ ایک بچے کے باپ بھی ہیں، جس پر تنقید کے تیرروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا۔

متعدد رپورٹس کے مطابق اداکارہ غنا علی کے شوہر عمیر گلزار پیشے کے اعتبار سے ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں۔ ان کا تعلق کراچی سے ہے، جہاں وہ اپنی پہلی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ رہتے ہیں۔ یہی نہیں کچھ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے عمیر گلزار کی پہلی بیوی اور بچے کے ہمراہ بھی تصویریں بھی شئیر کی گئیں۔
مزید معلومات کے مطابق عمیر گلزار کی پہلی بیوی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی وائرل ہوا، جس سے معلوم ہوا کہ تاجر کی پہلی بیوی سے شادی کو 5 سال ہو چکے تھے۔ اس انکشاف کے بعد، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ غنا علی کو گھر برباد اور توڑنے والا قرار دیا تھا۔ ساتھ ہی شوہر کی جسامت کو لیکر نامناسب کمنٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا تھا۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں ایک مداح نے اداکارہ غنا علی سے پوچھا کہ انہوں نے ایک شادی شدہ شخص سے شادی کیوں کی۔ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ” یہ ان کے مقدر میں تھا”۔ “انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ وہ ایک زبردست انسان ہیں۔”

سوشل میڈیا ر موجود کچھ بدتمیز لوگوں کے لیے مشہور شخصیات کے ساتھ بدسلوکی کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے، وہ ناصرف انہیں بلکہ ان کے خاندان اور پیاروں کو بھی اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ اس ہی تناظر میں یہ آن لائن غنڈہ گردی کی شکل غنا علی اور ان کے شوہر کے لیے کوئی نئی بات نہیں ہے۔
دوسری جانب مسلسل آن لائن نفرت کے باوجود اداکارہ غنا علی نے بہادر ہونے کا ثبوت ہمیشہ دیا ہے، وہ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ محبت سے بھرپور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یہی نہیں عموماً وہ اپنی پوسٹس کے تبصروں کے سیکشن میں بدتمیزی اور نازیبا کمنٹس کرنے والوں کو بھرپور جواب دیتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر غنا علی کہ ایک پوسٹ وائرل ہوئی تھی جس میں اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویروں پر مختلف ویب پیجز پر خوب کمنٹس کیے گئے تھے۔ مداحوں کا خیال تھا کہ جوڑے کو اپنی ذاتی تصویریں آن لائن پوسٹ نہیں کرنا چاہئے ، جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تصویر کا مذاق نہ بنائیں تو اور کیا کریں؟ نیز اس تصویر کا مضحکہ خیز کیپشن بھی صارفین میں زیر بحث رہا تھا۔
یاد رہے حال ہی میں اداکارہ غنا علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ سے اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ جس پر انہیں مداحوں اور صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے تھے تاہم ناقدین اور بدتمیز صارفین یہاں بھی طوفان بدتمیزی برپا کرنے کی کوشش کی اور شوہر کے متعلق نازیبا جملے ادا کئے گئے تھے۔
0 Comments