
پاکستانی فلم انڈسٹری کی ڈرامہ کوئن میرا ان دونوں ایک بار پھر بن گئی ہیں خبروں کی زینت۔ لیکن اس بار میرا کے لئے خبریں کچھ اچھی نہیں ہیں۔ کیونکہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کی مشہور و معروف فلم اسٹار میرا اور انکے شوہر کیپٹن نوید کی گرفتاری کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے فلم اسٹار میر اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کو نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں عدم حاضری پر گرفتاری کا حکم جاری کیا ۔

گزشتہ سماعت سے قبل بھی عدالت نے کیپٹن نوید اور فلم اسٹار میرا کو عدالت میں غیر حاضری پر، اگلی سماعت میں اپنی حاضری کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ اس کے برعکس عدالت میں کیس کی سماعت میں دونوں نے شرکت نہ کی اور نہ ہی میرا اور کیپٹن نوید کے وکلاء نے کی جانب سے غیر حاضری کے حوالے سے جواب جمع کرایا گیا۔ جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلم اسٹار میرا اور کیپٹن نوید کو نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو کیس میں فوری طور پر گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
یاد رہے کچھ عرصہ قبل فلم اسٹار میرا اور کیپٹن نوید کی ایک نازیبا اور غیر اخلاقی ویڈیو منظرعام پر آئے تھی۔ جس پر لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک شہری کی جانب سے پیٹیشن دائر کی گئی تھی اور اعتراضات اٹھائے گئے تھے کہ یہ ویڈیو نے ناصرف معاشرتی اعتبار سے نازیبا ہے بلکہ مذہبی تعلیمات کے بھی انتہائی برخلاف ہے اور یہ ویڈیو دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا بھی باعث بن رہی ہے۔
0 Comments