
مشکلات کے گرد گھیری بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی جانب سے بڑا دعوی سامنے آگیا ہے، کہتی ہیں کہ وہ “بہت مصروف” تھیں، وہ اپنے شوہر راج کندرا کی سرگرمیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی تھیں۔ اداکارہ کے شوہر راج کندرا اس وقت فحاش فلموں کی کیس کے سلسلے میں پولیس حراست میں ہیں۔
ممبئی پولیس میں بیان دیتے ہوئے ، اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ فحش ایپس یا اپنے شوہر راج کندرا کے کسی بھی دوسری سرگرمیوں سے متعلق کچھ نہیں جانتی تھیں بھی، کیونکہ وہ “بہت مصروف” رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپریل 2015 میں ویاان انڈسٹریز لمیٹڈ نامی ایک کمپنی کا آغاز کیا۔ جس میں شلپا شیٹی نے خود جولائی 2020 تک بورڈ میں خدمات سرانجام انجام دیں تھیں، جس پر شلپا شیٹھی نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ بعد میں ذاتی وجوہات کی بناء پر انھوں نے استعفیٰ دیا تھا۔
اس ہی حوالے سے ممبئی کی عدالت میں دائر چارج شیٹ میں شامل ایک بیان میں اداکارہ اور ریئلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دینے والی ادکارہ نے کہا کہ،”میں کام میں بہت مصروف تھی، مجھے نہیں معلوم تھا کہ راج کندرا کیا کر رہے ہیں۔”

واضح رہے ممبئی پولیس نے راج کندرا کو 19 جولائی کو ہاٹ شاٹس نامی ایپ کے ذریعے فحش مواد بنانے اور تقسیم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ، راج کندرا نے مبینہ طور پر اپنی کمپنی کے ممبئی دفاتر کیا استعمال ممنوعہ مواد بنانے کے لیئے روزانہ استعمال کرتے تھے اور پیسوں پر دیکھنے والوں کے لیئے ان مواد کو ہاٹ شاٹس اور بولی فیم ایپس پر اپ لوڈ کرتے تھے۔
یہ کیس دن بہ دن مزید تشویش ناک ہوتا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ، ممبئی کرائم برانچ نے دو ایپس سے 51 فحش ویڈیوز ضبط کی تھیں جو راج کندرا کے دوست اور بزنس مین ریان تروپ سے جڑے ہیں۔

یہی نہیں1500 صفحات کی چارج شیٹ میں 11 ملزمان کے خلاف اب تک کی گئی تحقیقات اور شواہد کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں۔ اس کیس میں فرد جرم عائد کرانے والوں میں کندرا کے بہنوئی سندیپ بخشی اور یش ٹھاکر بھی شامل ہیں۔ وہ اس بات کو بے نقاب کرنا چاہتے تھے کہ پیسوں کے لیے فحش مواد کا نیٹ ورک کس طرح کام کرتا ہے۔
خیال رہے اداکارہ شلپا شیٹھی نے کئی روز کی خاموشی کے بعد شوہر راج کندرا کے فحش کاروبار میں مبینہ طور پر ملوث ہونے اور گرفتاری پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اداکارہ نے میڈیا اور دوسروں کی جانب سے ان پر ڈالے جانے والے ‘بلاجواز الزامات’ پر خوب اعتراض اور ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

“اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں! پچھلے کچھ دن میرے لیئے مشکل رہے ہیں۔ میڈیا اور دوسروں کی طرف سے مجھ پر بہت ساری افواہیں اور الزامات لگائے گئے ہیں۔ بہت سارے بے بنیاد الزامات اور سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں جو نہ صرف میرے لیے بلکہ میرے خاندان کے لیئے بھی کٹھن تھے ۔
مزید پڑھیں: معروف بالی ووڈ کوریوگرافر سروج خان کب اور کیسے مسلمان ہوئیں تھیں؟
انہوں نے مزید کہا ، “میرا موقف … میں نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور میں اس معاملے پر ایسا کرنے سے گریز کرتی رہوں گی کیونکہ یہ عدالتی معاملہ ہے ، لہذا میرے نام سے منسوب بیانات شائع کرنا بند کریں۔” “ایک خاندان کی حیثیت سے ہم تمام موجود قانونی راستوں کا سہارا لے رہے ہیں۔”
اس کے علاوہ شلپا شیٹی نے سب سے التجا کی کہ انھیں اور ان کے خاندان کو ‘میڈیا ٹرائل’ میں ڈالنے سے گریز کریں اور ان کے بچوں کی خاطر ان کی پرائیوسی کا احترام کریں۔
یاد رہے گزشتہ سال بھارتی فلم اداکار و ہدایت کار وجے راز پر ان کی ایک آنے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران عملے کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کا الزام لگایا گیا تھا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بالی وڈ اداکار کو گرفتار کرلیا تھا۔
0 Comments