
اداکارہ غنا علی ایک بار پھر شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر تنقید کا شکار ہوگئیں۔ حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی غنا علی شادی کے بعد سے تنقید کی زد میں ہیں ۔
حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شوہر کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی گئی ہے، اس تصویر کا کیپشن یہ ہے کہ اگر آپ مجھے پلمبر بنائیں گے تو میں آپ کو بے بی بناؤں گی ، تصویر میں ان کے شوہر لیڈیز ہیڈ بینڈ پہنے ہوئے ہیں جبکہ غنا علی انہیں پیار کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر کے وائرل ہونے کے بعد مختلف ویب پیجز پر کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں غنا علی پر تنقید کے تیر برسائے جارہے ہیں۔ مداحوں کا خیال ہے کہ جوڑے کو اپنی ذاتی تصویریں آن لائن پوسٹ نہیں کرنا چاہئے ، جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ وہ ایسی تصویر کا مذاق نہ بنائیں تو اور کیا کریں؟ نیز اس تصویر کا مزاحیکہ خیز کیپشن بھی صارفین میں زیر بحث ہے۔



یاد رہے کہ غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکرا ادا کیا اور ہی ساتھ مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے ۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی مختلف تصاویر شیئر کی گئیں، تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے کہیں ان کے شوہر کو انکل کہا تو کہیں کسی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہیں شادی کے لیے کوئی اور نہیں ملا؟ شوہر کے وزن اور عمر پر تنقید کے پر غنا علی کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میری درخواست ہے کہ آپ چاہے مجھے کچھ بھی کہہ لیں لیکن میرے شوہر سے متعلق کچھ نہ کہیں۔

تاہم اداکارہ نے پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ اور بچے کے والد سے دوسری شادی کرنے کی خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر کو شیئر کیا مگر انہوں نے شوہر کا تعارف نہیں کروایا۔
بعد ازاں ،غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی اہلیہ اور بچے کی تصاویر بھی انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ ایک فیس بک صارف نے تو ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ یہ غنا علی کے شوہر کی پہلی بیوی اور ان کے بچے کی تصویر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا واقعی حیران کن ہے کہ ہمارے معاشرے کے امیر ترین مرد کیا صلاحیت رکھتے ہیں، کراچی کے نام نہاد کروڑ پتی شخص مسٹر عمیر کو اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے اور اداکارہ غنا علی سے افیئر شروع ہونے کے بعدان کی اہلیہ کی زندگی 2 ماہ میں ہی کیسے تباہ ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے مطابق غنا علی کے شوہر کی پہلی شادی پانچ سال قبل ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
ذاتی زندگی کے برعکس شوبز انڈسٹری میں غنا علی کو منجھی ہوئی اداکارہ مانا جاتا ہے اور وہ ڈرامہ سیریل عشقاوے، بے شرم، بے انتہا، سن یارا، کبھی بینڈ کبھی باجا، کیوں کہ عشق برائے فروخت نہیں، دلربا اور سراب میں شاندار اداکاری پیش کرچکی ہیں جب کہ فلموں کی بات کریں تو اداکارہ نے رنگریزا، کاف کنگنا اور مان جاؤ نا میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
0 Comments