
بے شک رب کائنات، جب چاہیں اور جیسے چاہئیں ہدایت کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، جس کی حالیہ مثال دنیا کے سامنے جنوبی افریقی کرکٹر بیجورن فورچوئین کی سامنے آئی ہے، جنہوں نے رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام قبول کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 26 سالہ جنوبی افریقی اسپنر بیجورن فورچوئین اور ان کی اہلیہ مشکی ایسن مسلمان ہوگئے ہیں، انہوں 25 اپریل 2021 کو صبح اسلام قبول کیا. کرکٹر کچھ عرصہ قبل ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اس خبر کی تصدیق خود بیجورن فورچوئین کی اہلیہ مشکی ایسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردہ پوسٹ کے ذریعے کیا۔

بیجورن فورچوئین کی اہلیہ مشکی ایسن اپنی شئیر کردہ پوسٹ میں لکھتی ہیں کہ گزشتہ روز بیجورن نے کلمہ گو شہادت پڑھا الحمدللہ اور رمضان کے مقدس مہینے میں عماد نام کا انتخاب کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
بعدازاں کرکٹر بیجورن فورچوئین نے بھی انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کی شئیر کردہ پوسٹ کی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اقرار کیا کہ انہوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں شہادت دی ہے اور عماد نام رکھا ہے۔

اسلام قبول کرنے پر بیجورن فورچوئین اور ان کی اہلیہ کو ساتھی کھلاڑی تبریز شمسی اور ان کی اہلیہ خدیجہ شمسی کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔ تبریز شمسی نے لکھا کہ “دونوں کو بہت مبارک ہو، خوشی ہوئی یہ دیکھ کر”.

جبکہ خدیجہ شمسی نے اپنی پوسٹ میں لکھتی ہیں میں آپ دونوں کو دائرہ اسلام میں دیکھ کر بہت خوش ہوئی ہوں، میری دعا ہے کہ آپ دونوں ہمیشہ خوش رہیں۔

واضح بائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرنے والے بیجورن فورچوئین نے جنوبی افریقہ کی جانب سے ستمبر 2019 میں بین الاقوامی کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اب تک 1 ون ڈے اور 7 ٹی ٹونٹی میچز میں جنوبی کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں حال ہی میں پاک جنوبی افریقہ سریز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی بھی کی تھی۔
یاد رہے بیجورن فورچوئین پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی نہیں ہیں، جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے، اس سے قبل سال 2011 میں بائیں سے باؤلنگ کرنے والے مشہور جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر وین پارنل بھی اسلام قبول کرچکے ہیں، ان کا اسلامی نام ولید ہے۔
یہ سخت اور تلخ حقیقت ہے کہ مغربی معاشرے یا مغربی دنیا میں کے کچھ ایسے طاقتور طبقے ہیں جو مسلمانوں کے حوالے سے اچھی رائے نہیں رکھتے یا یوں کہئے کہ مسلمانوں کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ ان کی جانب سے دنیا بھر میں مسلمانوں کی ایک خراب شکل دیکھائی جاتی ہے، ہر معاملے میں مسلمانوں پر الزام تراشی اور انہیں انتہاء پسند ثابت کرنے کی بھرپور کوشش کی جاتی ہے۔ تاہم اس محدود طبقے کی سوچ اور کوششیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمزور سے کمزور ہوتی جارہی ہے، دنیا میں کئی لوگ ہدایت پانے کے بعد اسلام کی طرف راغب ہورہے ہیں، خوشی خوشی اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل یورپی ملک ہالینڈ سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف باکسر روہی جیسیہا میسو نے بھی اسلام قبول کیا تھا۔ وہ اس قبل عیسائی مذہب سے تعلق رکھتی تھیں لیکن اس دوران اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوئیں اور وہ پھر دائرہ اسلام داخل ہوگئیں تھی۔
0 Comments