
بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے آج دنیا واقف ہے، کیونکہ نتیجہ آخر میں بھارت کی جگ ہنسائی پر ہی ختم ہوتا ہے۔ یہی وجہ یے کہ دنیا اب بھارت کے کسی دعوے کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے لیکن بھارت بھی کیا کرے عادت سے جو مجبور ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے خلاف وہ ہی پرانا گھسا پٹا دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بارڈر کے قریب ایک پاکستانی جاسوس کبوتر کو پکڑا ہے، جس کے پیروں میں مشکوک پیپر بندھا ہوا تھا۔
انڈیا ٹو ڈے کے مطابق 17 اپریل کو پاکستانی علاقے واہگہ سے ایک سفید اور کالے رنگ کا کبوتر آڑتا ہوا، بھارتی علاقے روانوالہ یعنی پاکستان سے 500 کلو میٹر دور آیا اور ڈیوٹی پر مامور بھارتی پولیس کانسٹیبل نیرج کمار کے کندھے بیٹھ گیا تھا۔ جس پر پولیس کانسٹیبل نیرج کمار نے فوری طور پر کبوتر کو پکڑا اور پوسٹ کے کمانڈر اومپال سنگھ کو اطلاع دی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کمانڈر نے جب کبوتر کی جانچ اور تلاشی لی، تو اسے ایک کاغذ کی پرچی پر ایک نمبر لکھا ہوا ملا، جو 0302 سے شروع ہوتا ہے، جبکہ مذکورہ نمبر کبوتر کی بائیں ٹانگ پر ایک ٹیپ کے ذریعے باندھا گیا تھا۔
بعدازاں بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے امرتسر میں خں گڑھ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سے درخواست کی یے کہ وہ کبوتر کے خلاف ایف آئی آر درج کریں۔ ساتھ ہی زیر حراست کبوتر کو بھی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے بھارتی سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھروف ڈاہینا کا کہنا ہے کہ ایک پرندے کے خلاف مقدمہ کیسے درج کیا جاسکتا ہے اس بارے قانونی ماہرین سے رائے مانگی گئی ہے جب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوجاتا مبینہ جاسوس کبوتر پولیس کی تحویل میں ہی رہے گا۔
یہاں ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہندوستانی حکومت اور سیکیورٹی فورسز کسی بھی اس چیز سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سال 2017 میں، ہندوستانی افواج نے ایک کبوتر کو پکڑا جس پر مبینہ طور پر پاکستانی جاسوس ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس دوران بھارتی اہلکاروں کو مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر پر نگاہ رکھنے کی ذمہ داری پر لگایا گیا تھا۔ لیکن نہ صرف کبوتر ہندوستان سے بچ گیا، بلکہ بھارتی جگ ہنسائی اور اس وقت ہوئی جب وہ کبوتر اڑ کر پاکستان آگیا۔

واضح رہے بھارت کی جانب سے ایسی من گھڑت اور بے تکی باتیں پہلے بھی کئی بار کی جاچکی ہیں، جس کی مثال گزشتہ ماہ کا واقعہ بھی ہے، جس میں مقبوضہ کمشیر بھارتی فورسز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے نام سے طیارے کے سائز والے بیلون کو ضبط کیا! لیکن انتظار کری ۔ جبکہ اس سے قبل بھارت نے اپنی حدود میں کچھ آڑتے ہوئے غبارے دیکھ کر بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
یہی نہیں چند برس قبل بھارتی سیکورٹی فورسز نے اپنی ملکی حدود سے کچھ غبارے اپنی تحویل میں لئے تھے، ان غباروں کو پٹھان کوٹ کے علاقے میں ایک بھارتی کسان نے دیکھا تھا، جس پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر بنی ہوئی تھی اور پاکستان زندہ باد لکھا ہوا تھا۔ جس بھارتی انتظامیہ نے انہیں پاکستان کے خلاف جوڑنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
Story Courtesy: India Today
0 Comments