عمر کی طوالت کے لئے جاپان دنیا کے تمام ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ اگر سوئٹزرلینڈ میں اوسط عمر تقریباً 83.4 ہے تو جاپان میں یہ 84.3 ہے۔ تاہم، اہم چیز صرف طویل عرصے تک زندہ رہنا نہیں ہے، بلکہ خوشی اور صحت مند طریقے سے جینا ہے۔ جاپانی لوگوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی سے لطف اندوز ہونے کا انداز قابل ستائش ہے۔ آج ہم کچھ ایسے راز شئیر کریں گے جنہیں وہ جسم کو جوان رکھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس کی وجہ جاپان کی ثقافت اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان کا طرز زندگی ہے۔
Japanio Ki Tavel Umar K Raaz
کھانے کی روٹین
جاپان کے لوگ اپنے کھانے پینے کا کافی خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ پراسیسڈ فوڈز فوڈ(سیریل، فریز ہوئے کھانے، سوڈا، ٹن ڈبوں میں موجود کھانے) کا استعمال بہت کم ہی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ جاپانی اپنے کھانوں میں تازہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ سمندری غذا اور چاولوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں کیونکہ ان کھانوں میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھاری مقدار میں ہوتا ہے جو جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
سبز چائے
گرین ٹی یعنی سبز چائے کا استعمال جاپانی ثقافت کا حصہ ہے، اس میں اینٹی آکسیڈینٹ خاص طور پر کیٹیچنز پایا جاتا ہے جو مہلک بیماریوں سے بچاتی ہے۔
روزانہ سبز چائے کے استعمال سے نہ صرف جلد کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے بلکہ یہ جسمانی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے۔
ورزش
جاپان میں لوگ جسمانی سرگرمی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناتے ہیں مثلاً چلنا، سائیکل چلانا اور روایتی سرگرمیوں جیسے تائی چی اور مارشل آرٹس میں حصہ لینا معمول ہے۔
باقاعدگی سے ورزش پٹھوں کو محفوظ اور دل کو مضبوط کرتی ہے اور دماغی صحت کا راز بھی ورزش میں ہی چھپا ہے۔
پانی کا زیادہ استعمال
ماہرین طب کی جانب سے بھی پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ پانی آپ کے جسم کو خشکی سے بچاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد صحت مند رہتی ہے۔
مذید پڑھیئے
زیادہ پانی پینے کی عادت عمر کو بڑھا سکتی ہے، تحقیق میں انکشاف
جلد کا خیال
خوبصورت جِلد میں کوریا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ جاپان کے لوگوں کا بھی ذکر آتا ہے، یہ لوگ اپنی جِلد کا باقاعدگی سے خیال رکھتے ہیں، اچھے کھانے کے ساتھ ساتھ جِلد کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جِلد کو دھوپ سے بچانے کیلئے سن اسکرین کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ جِلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے مؤسچرائیزنگ کریم کا استعمال بھی کرتے ہیں۔
گرم پانی سے غسل
گرم پانی سے غسل کرنے کی روایت نہ صرف آرام پہنچاتی ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی اچھی ہے۔ گرم پانی سے غسل کے بعد بہتر ہو گا اگر آپ ایسنشئل تیل استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کی جلد کو موئسچرائز رکھتے ہیں۔
اشتیبا نامی پودے کا استعمال
جاپان میں سینکڑوں سال سے ایک پودا جوانی برقرار رکھنے اور طویل زندگی کے لیے بہت مشہور ہے۔ اس پودے کو اشتیبا کہتے ہیں اور اب اس کے سائنسی ثبوت بھی مل چکے ہیں۔
ماہرین نے ایک تازہ تحقیق کے بعد کہا ہے کہ اشتیبا میں ایک خاص مرکب (کمپاؤنڈ) پایاجاتا ہے جو خلوی صحت برقرار رکھتا ہے اور طویل عرصے تک جوان رکھنے میں مددگار ہوتا ہے اور یہ عمل آٹوفیجی کہلاتا ہے۔ اس عمل میں خلیات اپنی ٹوٹ پھوٹ سے بننے والے فالتو اجزا کو از خود ٹھکانے لگاتے ہیں اور یوں حیاتیاتی کاٹھ کباڑ بننے سے رہ جاتا ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ خلیات بدن کی اینٹیں ہیں اور اگر وہ جوان اور مستحکم رہتی ہیں تو پورا وجود ہی زائد عرصے تک جوان اور توانا رہ سکتا ہے۔ اسی لیے اشتیبا کا پودا غیرمعولی اہمیت رکھتا ہے۔
0 Comments