
شوبز میں زرنش خان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی عرصے میں ہی مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ کرلی۔ وہ اب تک بہت سے مشہور ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جن میں “سسرال میرا ، لاج ،سن یارا، دی اجازت ،اک محبت کافی ہے اور عشق زہے نصیب میں” سرفہرست ہیں۔ زرنش نے اداکاری کے ساتھ اب اپنی بہترین ڈانس پرفارمنس سے بھی شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے۔
سوشل میڈیا پر آجکل اداکارہ زرنش خان کے وجاہت رؤف کے شو ’وائس اوور مین‘ کے کلپ کافی وائرل ہورہے ہیں۔ اس انٹرویو میں ماڈل سے اداکارہ بننے والی زرنش خان نے اپنے ڈانس کے شوق اور اداکاروؤں کی کاسمیٹک سرجری سمیت مختلف مضوعات پر اپنی رائے دی۔

اس پروگرام کے ریپڈ فائررؤانڈ میں میزبان نے زرنش سے دلچسپ سوالات کئے اور ایک سوال پر زرنش خان نے اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
میزبان نے زرنش سے سوال کیا کہ بدتمیزی کا مقابلہ ہو تو کون جیتے گا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہےکہ اگر مقابلہ کسی سے بھی ہو تو علیزے شاہ ہی جیتیں گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے انکشاف کیا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کام کرکے پچھتانے لگے تھے۔ اس کے علاوہ علیزے شاہ سے متعلق ساتھی اداکار نوید رضا بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ انہوں نے اپنے ڈرامے میں یاسر نواز کے ساتھ بہت بدتمیزی کی تھی۔

زرنش خان نے ڈانس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر فریال محمود کے ساتھ ڈانس مقابلہ ہو تو وہ ان سے ہار جائیں گی۔جبکہ انہوں نے فریال محمود کو گریس لیس بھی قرار دیا۔

پروگرام میں میزبان نے زرنش سے ان سے چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق بھی سوال کیا۔جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے کبھی اپنے چہرے کو تبدیل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے آپ دس سال بعد بھی مجھے دیکھیں گے تو میں ایسی ہی نظر آؤں گی۔اس موقع پر انہوں نے پلاسٹک سرجری کرانے والی اداکاراؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ معذرت کے ساتھ، لیکن انہیں انسانی شکل پر بطخ کے ہونٹ نہیں چاہئیں، ہماری تمام اداکارائیں بطخ بن چکی ہیں زرنش نے یہ بھی کہا کہ یہ تمام اداکارائیں پہلے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں لیکن اب نہ جانے ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ اداکاری کے ساتھ اب زرنش کی ڈانس ویڈیوز کو صارفین میں مقبول ہورہی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب زرنش نے انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری میں اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں وہ بلیک کالر کا لہنگا چولی پہن کر بالی ووڈ کے آئٹم سانگ ‘ساقی ساقی’ پر بڑے پھرتیلے انداز سے ڈانس کر رہی ہیں۔ ان کی اس ڈانس پرفارمنس کو مداحوں نے کافی پسند کیا تھا۔
0 Comments