‘عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں’، زارا نورعباس بھی درزی سے نالاں

ساس بہو کی طرح ٹیلر اور خواتین کی لڑائی بھی کافی پرانی ہے، عموماً ہر خاتون کو اپنے درزی سے یہ شکایت رہتی ہے کہ وہ ان کے کپڑے ٹھیک سے نہیں سیتا ، کبھی فٹنگ خراب کر دیتا ہے توکبھی ڈیزائن ۔جبکہ ٹیلر کو لگتا ہے کہ اُن سے اچھے کپڑے کوئی نہیں سیتا۔

یہ لڑائی اپنی جگہ لیکن ایک بات ٹیلروں کے لئے کافی حد تک درست ہے کہ وہ اپنے دئیے گئے مقررہ پر کپڑے تیار کرنا تو درزی اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں خاص طور پر تہواروں کے موقع پر۔جیسکہ عید کی آمد آمد ہے اور اکثر خواتین اپنے ٹیلر سے کپڑے ملنے کا انتظار کر رہی ہونگی ان میں سے کچھ کے کپڑے تو وقت مقررہ پر تیار ہوجائیں گے جبکہ بیشتر چاند رات تک انتظار کی گھڑیاں کاٹیں گی۔ انتظار کی یہ گھڑیاں کاٹنے والی خواتین میں ایک نام پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس کا بھی ہے ۔جی بالکل ! عام خواتین کی طرح اداکار بھی عید کے کپڑے سلنے کے لئے پریشان ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘ عہد وفا’ کی رانی یعنی زارا نور عباس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو پریشان حال میں درزی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں زارا اپنے درزی کو یاد دلا رہی ہیں کہ ’عید میں صرف تین دن رہ گئے ہیں‘۔ اداکارہ درزی کو اپنے کپڑوں کے حوالے سے ہدایات بھی دے رہی ہیں جب کہ بعد میں وہ اپنے درزی سے دکان پر آنے کا کہتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر یہ ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ مداحوں سے یہ سوال بھی پوچھا ہے کہ کیا ان کا ٹیلر بھی ایسا ہی ہے؟

دوسری جانب، زارا نور عباس کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے اور اس ویڈیو پر خواتین خوب دلچسپ تبصرے کررہی ہیں کیونکہ یہ سبھی ٹیلر حضرات کے ہاتھوں ستائے ہوئی ہیں۔ ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ‘کہانی گھر گھر کی’ ،’دوسرے نے لکھا کہ سب کا یہی حال ہے’ جبکہ ایک اور صارف نے زارا کے دکھ کو سمجھتے ہوئے لکھا کہ ‘ تیرا غم میرا غم ایک جیسا صنم’۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ زارا کے ٹیلر ان کو عید تک ان کے کپڑے تیار کر کے دیتے ہیں یا نہیں۔

Image Source: Instagram

مزید پڑھیں: ہمایوں سعید نیٹ فلکس سیریز کیلئے کاسٹ ہونے والے پہلے پاکستانی اداکار بن گئے

فلم ‘چھلاوہ’ اور ‘پرے ہٹ لو’ کی اداکارہ زارا عباس نور نے ڈرامے دھڑکن سے ٹیلی وژن پر ڈبیو کیا تھا اور 2017 میں اپنے ساتھی اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کرلی تھی۔ زارا نور عباس کاشمار ان اداکاروؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ایکٹینگ سے بہت کم وقت میں نام کمالیا ہے ۔اگرچہ ابھی انہیں کام کرتے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا تاہم ان کے کردار شبّو ، حیا اور رانی بہت مقبول ہیں۔ اور اب وہ جلد ہی اسد صدیقی کے ساتھ ایک ٹیلی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گے، اس ٹیلی فلم کا نام لَو لائف کا لا ہے جس میں یہ دونوں حقیقی میاں بیوی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اس ٹیلی فلم کے دوران لی گئی زارا نور اور اسد صدیقی کی چند تصاویر شئیر کی گئی ہیں جس میں یہ دونوں اداکار مزاحیہ اور رومانوی پوز دیتے نظر آرہے ہیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago