لاہور: 4سالہ بچی پارک میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی

پاکستان کے مختلف شہروں سے گزشتہ چند سالوں میں ہزاروں بچے لاپتہ ہوچکے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں لاہور کے علاقے غازی آباد پل کے قریب پارک  میں کھیلتی ہوئی بچی لاپتہ ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ ہونے والی بچی کی عمر 4 سال ہے اور اس کا نام میرب شہباز ہے، اس بچی کا تعلق لاہور سے ہے۔ یہ 29 مارچ 2022 سے لاپتہ ہے اور تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

اس ننھی بچی کے والد محمد شہباز کا کہنا ہے کہ ان کی بچی پارک میں کھیل رہی تھی  جہاں اسے نامعلوم افراد اغواء کرکے لے گئے۔ بچی کے والد نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سربراہ لاہور پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے جتنی جلدی ممکن ہوسکے ان کی بیٹی کاسراغ لگایا جائے۔

Image Source: Instagram

اس سلسلے میں بچی کے والد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں وہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپنی لاپتہ بیٹی کی تلاش میں مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ کہہ رہے ہیں کہ “میرا نام محمد شہباز ہے، اور یہ میری بیٹی میرب شہباز ہے۔ میں لاہور کے علاقے غازی آباد میں رہتا ہوں۔ میری بیٹی پارک میں کھیلنے گئی تھی کہ نامعلوم افراد نے اسے اغوا کرلیا۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف اور ایس ایس پی لاہور سے اپیل کرتا ہوں کہ میری بیٹی کو تلاش کریں۔ اس بچی کے بارے میں کوئی بھی اطلاع ملنے کی صورت میں اس نمبر پر0324 4991275رابطہ کیا جا سکتا ہے

مزید پڑھیں: بھارت سے اغواء اور فروخت ہونے والی خاتون کا اہلخانہ سے 40 سال بعد رابطہ

یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب پولیس اور دیگر حکام کمسن میرب شہباز کی بازیابی کے لئے فوری کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ ایک مہینہ گزرنے کے باوجود بچی کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں بچوں کے اغواء اور زیادتی کی بات کی جائے تو یقیناً زینب کیس کا ذکر سرفہرست ہوگا، 6 سالہ زینب پہلے دن دھڑے لاپتہ ہوئی پھر پانچ دن بعد کوڑے دان کے ڈھیر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ سفاکیت اور بربربیت کے ان واقعات میں اضافے کے باوجود ذمہ دارانوں نےاپنے لب سی رکھے ہیں اور کہیں کوئی عملی اقدامات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ اپنے ہی ملک میں یہ ننھے معصوم بچے غیر محفوظ زندگی گزار رہے ہیں حد یہ ہے کہ ان کی حفاظت کے لئے سگے رشتوں پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں: ملتان میں بچے کے اغواء کے الزام میں اسٹیج اداکارہ آئمہ خان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پولیس نے ایک نومولود بچی کے اغواء کا معمہ حل کیا تھا جس میں اغواکار کوئی اور نہیں بلکہ بچی کی سگی خالہ تھیں۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago